ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں شبانہ بارشوں سے موسم خوشگوار

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔Kashmir weather Update

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 12:54 PM IST

کشمیر میں شبانہ بارشوں سے موسم خوشگوار
کشمیر میں شبانہ بارشوں سے موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے سے موسم جمعرات کو دوسرے دن بھی خوشگوار رہا۔ Kashmir weather Update متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ rains likely in Jammu and Kashmir today انہوں نے کہا کہ اس کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 20 اور21 اپریل کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔Dry weather in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔weather in Srinagar وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ماہرین موسمیات کےمطابق گلمرگ میں اس وقت1.5 ڈگری سینٹی گریڈ معمول کا درجہ حرارت ہے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرار4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ پہلگام میں مزید بارش نہیں ہوئی ہے۔ Tourist Place Pahalgam سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا ہے۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی موسم ابر آلود مگر خوشگوار رہا جبکہ آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔ اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Dry Weather Prevails in J&K: جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.