ETV Bharat / state

کشمیر میں برفباری موسمی تبدیلی کی نذر - موسم سرما کشمیر

Climatic Change Impact Snowfall ماحولیاتی کارکنان کا ماننا ہے جموں کشمیر انتظامیہ کو موسمی تبدیلی کے متعلق لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے، جس سے اس تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکے۔

climate-change-impacts-snowfall-in-kashmir
کشمیر میں برفباری موسمی تبدیلی کی نذر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 4:53 PM IST

Updated : Jan 20, 2024, 3:49 PM IST

کشمیر میں برفباری موسمی تبدیلی کی نذر

سرینگر:امسال کشمیر میں موسم سرما مکمل طور سے خشک رہا ہے جس سے یہاں کے آبی ذخائر، جنگلات اور سیاحتی مقامات متاثر ہو رہے ہیں۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق کشمیر کا موسم گلوبل وارمنگ اور موسمی تبدیلی کی زد میں آیا ہے جس سے موسم سرما کے بادشاہ چلا کلاں میں برفباری نایاب ہوئی۔

ماضی میں کئی بار کشمیر میں سرما کے دوران موس خشک رہا ہے۔ محکمہ موسمات کے مطابق بحر اوقیانوس کے سطح پر 'ال نینو' یعنی گرم لہروں کا اثر برقرار ہے، جس کے باعث کشمیر میں خشک موسم دیکھا جارہا ہے۔ خشک موسم سے وادی کے آبی ذخائر مکمل سوکھ چکے ہیں اور جنگلات میں آئے روز آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق خشک موسم کے وجہ سے جنگلات آتشزدگی کے واقعات میں رونما ہوئے ہیں۔

سرما کی برفباری سے کشمیر کے پہاڑوں پر گلیشیئر چارج ہوتے ہیں، جس سے یہاں کے آبی ذخائر سیر آب ہوتے ہیں۔برفباری شعبہ سیاحت کے لئے بھی منافع بخش ہے، لیکن اس شعبہ سے روزگار کمانے والے افراد اب مایوس ہیں۔ ماحولیاتی کارکنان کا ماننا ہے جموں کشمیر انتظامیہ کو موسمی تبدیلی کے متعلق لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے، جس سے اس تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں اس سے قبل 1981، 1988 اور 2005 میں بھی موسم خشک رہا، تاہم اس دوران آبائی ذخائر خشک نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی دریائے جہلم کی سطح آب میں زیادہ کمی ہوئی تھی۔

Last Updated : Jan 20, 2024, 3:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.