سر ینگر: ڈل جھیل کے تحفظ اور صفائی پر ہر برس نئے منصوبے اور پروجیکٹ ترتیب دیئے جاتے ہیں، لیکن اس مرتبہ اندرون اور بیرون ڈل جھیل کی بڑے پیمانے پر صفائی تین شفٹوں میں کی جارہی ہے۔ تاکہ گندگی اور خوردو گھاس پھوس سے ڈل کو صاف رکھا جائے۔ جھیل میں لِلی اور بے تحاشہ ویڈ اگ آنے کی سب سے بڑی وجہ جھیل ڈل کے ایک بڑے حصے پر آباد بستیوں سے نکلنے والے گندے مواد ہیں۔ Cleaning drive held in Dal Lake
جھیل کی صفائی کا کام اس مرتبہ بڑے پیمانے پر تین شفٹوں میں کی جارہی ہے۔ نہ صرف دن کے، شفٹوں بلکہ رات کے اوقات میں بھی جھیل ڈل کی صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ جہاں واٹر ماسٹرز، ویڈ گریبر مشینیں، ہارویسٹر اور دیگر ڈی ویڈنگ اور جدید مشینوں کا سہارا لیا جارہا ہے۔ جو کہ اس لِلی اور ویڈ کو مکمل طور پر اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وہیں مینول طریقے سے بھی جھیل کی صفائی کے لیے افراد قوت کو دوگنا کر کے کام پر لگایا ہے۔ ایسے میں روزانہ کئی ٹن گھاس پوس اور کچرا نکلا جارہاہے۔
اس خاص صفائی مہم کے پورے عمل پر نظر رکھنے کے لیے اس مرتبہ ان مشینوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ایل سی ایم کے وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ کہتے ہیں کہ رات کا شفٹ شام 6 بجے سے رات کے گیارہ بجے تک جاری رہتا ہے اور فی الحال 3 شفٹوں میں صفائی کا یہ عمل جاری ہے، لیکن ضرورت پڑنے پر ایک اور شفٹ بڑھائی جاسکتی ہے۔
جھیل ڈل کی شان رفت بحال کرنے اور اس سے اپنی اصلی ہیت میں واپس لانے کی خاطر اگچہ ڈل کے ایک بڑے حصے کی صفائی کی گئی ہے، تاہم اب بھی کئی حصوں کی صفائی کرنا باقی ہے۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق رواں برس اکتوبر مہینے کے اختتام سے قبل ڈل سے لیلی اور دیگر قسم کی گندگی صاف کی جائے گی۔'
واضح رہے رواں برس کے اپریل مہینے میں "اتھواس" کے نام سے بھی ڈل جھیل میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں لیکیس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کو دیگر محکموں کا تعاون بھی حاصل رہا۔
مزید پڑھیں: