ETV Bharat / state

CID On iltija mufti التجا مفتی کے پاسپورٹ تنازعہ پر سی آئی ڈی کا ردعمل

التجا مفتی کے پاسپورٹ تنازعہ پر سی ڈی آئی نے کہا کہ سی آئی ڈی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سی آئی ڈی تمام الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 6:57 AM IST

Updated : Apr 8, 2023, 7:24 AM IST

سرینگر: جموں کشمیر پولیس کی کرمنل‌ انویسٹی گیشن ڈیپاٹمنٹ (سی‌آئی ڈی) نے محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کے مشروط پاسپورٹ اجرا کرنے پر لگائے گئے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ڈی ان الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ سی آئی ڈی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا میں التجا مفتی نے سی آئی ڈی سے متعلق کہا کہ سی آئی ڈی نے ان پر عدالت میں پاسپورٹ کی اجرائی کے لئے دائر عرضی کو واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ یہ الزامات بے بنیاد ہے۔ سی آئی ڈی ترجمان نے کہا کہ ان خبروں کے شائع ہوتے ہی اندرونی آڈٹ کیا گیا اور جموں و کشمیر پولیس دعوے کے ساتھ کہہ رہی ہے کہ دباؤ ڈالنے کے متعلق الزام بالکل غلط ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی آئی ڈی افسران کو التجا مفتی سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ ان سے یہ معلومات حاصل کی جائے کہ کس افسر نے کس وقت، کب اور کہاں ان پر دباؤ ڈالا ہے۔ تاکہ تحقیقات کی جاسکے اور ملوث افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ التجا مفتی نے اپنی شکایت کو اس طرح پیش کیا کہ جیسے سارے کشمیری عوام کے پاسپورٹ اجرا نہیں کیے گئے ہیں۔ جو دراصل حقیقت سے بعید ہے کیونکہ پولیس محکمہ اور اس سے جڑے ادارے عوام کے مفاد کے لئے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عوامی اداروں پر ذاتی شکایتوں اور غلط الزامات لگا کر تذلیل کرنا اصل میں اسی شخص کی خرابی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں 99 فی صد سے زائد پاسپورٹ سے متعلق درخواستوں کو منظوری یا کلیئرنس دی گئی ہے۔ ترجمان نے اعداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020 میں 77686 پاسپورٹ ویریفکیشن میں سے 77644، سنہ 2021 میں 75714 میں سے 75176 اور سنہ 2022 میں 134315 میں سے 128939 کو کلیئرنس دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ التجا مفتی کو عدالت کے احکامات پر ریجینل پاسپورٹ افسر نے مشروط پاسپورٹ اجرا کیا ہے جس کی میعاد دو برس ہے اور اس پر وہ صرف متحدہ عرب امارت سفر کرسکتی ہے جہاں انہیں اعلی تعلیم کے لئے جانا ہے۔ التجا مفتی کے مطابق پولیس کی سی آئی ڈی ونگ ان کی ویریفکیشن رپورٹ پیش نہیں کرتی تھی جس کی وجہ سے انہیں پاسپورٹ اجرا نہیں کیا جاتا تھا۔ تاہم التجا مفتی نے عدالت عالیہ کا رجوع کرکے وہاں عرضی دائر کی اور ایک سال کی سماعت کے بعد عدالت نے پاسپورٹ افسر کو انہیں پاسپورٹ دینے کی ہدایت دی۔ التجا مفتی کے والدہ محبوبہ مفتی کو بھی پاسپورٹ اجرا نہیں کیا جارہا ہے اگرچہ وہ سابق وزیر اعلٰی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ محبوبہ کی والدہ گلشن نذیر کو بھی عدالت کی ہدایت پر پاسپورٹ اجرا کیا گیا ہے۔ التجا مفتی اور محبوبی مفتی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Iltija Mufti On Conditional Passport مشروط پاسپورٹ کی اجرائی آئینی حقوق کی خلاف ورزی، التجا مفتی

Last Updated : Apr 8, 2023, 7:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.