ETV Bharat / state

کشمیری عیسائیوں نے کرسمس پر فلسطین کے امن کے لئے دعا کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 4:37 PM IST

Kashmir Christians pray for Peace in Palestine مقامی عیسائیوں سمیت مسیحی سیاحوں نے بھی کرسمس کے موقع پر سرینگر کے گرجا گھر میں مذہبی روایات کے مطابق عبادت کی۔

کشمیری عیسائیوں نے کرسمس پر فلسطین کے امن کے لئے دعا کی
کشمیری عیسائیوں نے کرسمس پر فلسطین کے امن کے لئے دعا کی

کشمیری عیسائیوں نے کرسمس پر فلسطین کے امن کے لئے دعا کی

سرینگر (جموں کشمیر) : کشمیر میں آج کرسمس کے موقع پر وادی کی مسیحی برادری نے سرینگر کے گرجا گھر میں فلسطین اور کشمیر کے امن و امان کے لئے دعائیں کی۔ سرینگر کے مولانا آزاد روڑ پر واقع گرجا گھر میں پیر کی صبح سے ہی مسیحی برادری کے افراد جمع ہوئے اور مذہبی روایات کے مطابق عبادت کی۔ ان افراد میں مقامی عیسائیوں کے علاوہ کچھ سیاح بھی موجود تھے۔ یہ سیاح مہاراشٹر اور آندھرا پردیش سے آئے تھے۔ انہوں نے بھی مقامی عیسائیوں کے ساتھ کرسمس کے موقع پر خوشیاں منائی۔

وادی میں مسیحی آبادی کافی قلیل ہے، جو سرینگر میں ہی رہائش پذیر ہے۔ تاہم کشمیر میں پانچ گرجا گھر ہیں جن میں سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک قدیم گرجا گھر ہیں جو سیاحوں میں کافی مقبول ہے۔ اس کے علاوہ سرینگر کے مولانا آزاد روڑ، ڈلگیٹ اور سونہ وار میں چرچ لین میں ایک گرجا گھر موجود ہے۔ بارہمولہ قصبے میں بھی ایک قدیم گرجا گھر ہے۔

کشمیر میں آباد مسیحی آبادی کے نوجوان آرن آبھی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’دنیا بالخصوص فلسطین میں مقامی آبادی کی نسل کشی چل رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آج کرسمس کے دن پر انہوں فلسطین کے لوگوں کی حفاظت کے لئے دعائیں کی۔ پریم، جو سرینگر کے ایم اے روڈ گرجا گھر کے پادری ہے، نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے آج صبح کشمیر میں امن اور بھائی چارے کے لیے دعا کی۔ انکا کہنا ہے کہ فلسطین میں بھی صورت حال کافی پیچیدہ ہے جس سے وہاں کے لوگ کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تو انکے لئے انہوں نے خصوصی دعا کی کہ فلسطین میں امن قائم ہو۔

مزید پڑھیں: Unity Message on Christmas EVE مسلم سماج نے کرسمس کے موقعے پر اتحاد کا پیغام دیا

مقامی عیسائیوں کے ساتھ ساتھ وادی میں آئے مسیحی سیاحوں نے بھی اس گرجا گھر میں عبادت کی۔ آندھرا پردیش کے ایک سیاح راج شیکھر نے بتایا کہ انکو کافی خوشی ہوئی کہ سرینگر کے گرجا گھر میں میں انہوں نے کرسمس منانا۔ ریاست مہاراشٹر کے پال نامی ایک سیاح نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے گوگل پر سرینگر کا گرجا گھر سرچ کیا اور انکی بیوی کے ساتھ انہوں نے اسی گرجا گھر میں کرسمس منایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.