جموں و کشمیر کی چیف جسٹس اور جموں و کشمیر انٹرنیشنل ثالثی مرکز کی سرپرست اعلیٰ محترمہ گیتا متل نے 11 نومبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر بین الاقوامی ثالثی مرکز کی ثالثی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔ جموں و کشمیر بین الاقوامی ثالثی مرکز کی ثالثی کمیٹی کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔
جسٹس سندھو شرما، چیئرپرسن، جے کے آئی سی، جسٹس رجنیش اوسوال، ممبر، جے کے آئی اے سی، جسٹس جاوید اقبال وانی، ممبر، جے کے آئی اے سی، ڈی سی رینہ، جموں و کشمیر کے ایڈوکیٹ جنرل، بھارت کے اسسٹنٹ سالیسیٹر جنرل وشال شرما، ہائی کورٹ کے جموں ونگ سے منسلک اسسٹنٹ سالیسیٹر جنرل، طاہر ماجد شمسی، گورو پچنندا، سینئر ایڈوکیٹ، ابھینؤ بوشن، جنوبی ایشیاء کے علاقائی ڈائریکٹر، آئی سی سی ثالثی اور اے ڈی آر، آئی سی سی کی بین الاقوامی عدالت برائے ثالثی، سنگاپور معزم خان، ایڈووکیٹ، ہیڈ گلوبل لیٹیگیشن، نشیتھ دیسائی ایسوسی ایٹس نے ورچوئل موڈ کے ذریعہ اجلاس میں حصہ لیا۔
جموں وکشمیر بین الاقوامی ثالثی مرکز اور ثالثی کمیٹی نے جموں و کشمیر بین الاقوامی ثالثی مرکز کو مضبوط اور متحرک بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ممبئی سنٹر برائے بین الاقوامی ثالثی میں سیکریٹری جنرل اور رجسٹرار نیتی سچدیوا نے بھی خصوصی مدعو کے طور پر اجلاس میں شرکت کی۔