ETV Bharat / state

Chhari Mubarak Reaches Srinagar: چھڑی مبارک سرینگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی - Mahant Deependra Giri on Chhadi Mubarak

چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی سونے کی چھڑی) کو مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں جمعرات کے روز 'ہریالی اماوسیہ' کے موقع پر سرینگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی۔ Chhari Mubarak Reaches Srinagar shankaracharya temple

chhari-mubarak-of-lord-shiva-taken-to-shankaracharya-temple-in-srinagar
چھڑی مبارک سرینگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی
author img

By

Published : Jul 28, 2022, 7:14 PM IST

سرینگر : چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی سونے کی چھڑی) مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں جمعرات کے روز 'ہریالی اماوسیہ' کے موقع پر یہاں تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر ویدک بھجن گا کر پوجا کی گئی اور اس پوجا میں سادھوؤں اور یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پوجا کے دوران جموں وکشمیر اور ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ Chhari Mubarak Reaches Srinagar Shankaracharya Temple

چھڑی مبارک سرینگر کے تاریخی شنکر آچاریہ مندر پہنچائی گئی

چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق چھڑی مبارک کو جمعے کے روز شاریکہ بھوانی مندر پہنچایا جائے گا۔ شیڈول میں کہا گیا کہ 2 اگست کو پوتر ناگ پنچھمی کے موقع پر دشنمی آکھرہ سری نگر میں چھڑی پوجن کے بعد مہینت گری چھڑی مبارک کو امر ناتھ گھپا لے جائیں گے جہاں وہ 12 اگست کو شرون پورنما کے موقع پر پوجا کریں گے۔

مزید پڑھیں:

بیان کے مطابق وہ 7 اور 8 اگست کو پہلگام میں رات کو قیام کریں گے جبکہ 9 اگست کو چندن واڑی میں، 10 اگست کو شیش ناگ میں اور 11 اگست کو پنچترانی میں قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.