سرمائی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی خاطر بنائے گئے شڈول میں تبدیلی لاتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے نویں سے لے کر بارہویں جماعت کے لیے تدریسی سرگرمیاں بحال ہونگی۔ جبکہ اول سے لے کر آٹھویں جماعت کے بچوں کے لئے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 8 مارچ سے شروع کی جائے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنانے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر صوبے کے اسکولوں میں پہلے مرحلے کے تحت نویں سے لے کر بارہویں جماعت کے کلاسز کو یکم مارچ سے شروع کیا جارہا ہے۔ جبکہ اول سے لے کر آٹھویں جماعت کے لئے کلاسوں کا اہتمام باضاباطہ طور 8 مارچ سے ہوگا۔
البتہ حکمنامے میں یہ کہا گیا ہے کہ سبھی اساتذہ کو یکم مارچ سے ہی اسکولوں میں حاضر رہنا ہوگا تاکہ تیاریوں کو حتمی شکل دے کر چھوٹے بچوں کے لئے 8 مارچ سے بہتر طور تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جاسکے۔
واضح رہے اس سے قبل محکمہ اسکولی تعلیم نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یکم مارچ سے ہی تمام اسکولوں میں درس وتدریس کا کام کاج بحال کیا جائے گا۔
اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کے شیڈول میں تبدیلی - ای ٹی وی بھارت
حکمنامہ میں یہ کہا گیا ہے کہ سبھی اساتذہ کو یکم مارچ سے ہی اسکولوں میں حاضر رہنا ہوگا تاکہ تیاریوں کو حتمی شکل دے کر چھوٹے بچوں کے لئے 8 مارچ سے بہتر طریقے سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں۔