سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے طلباء نے یونیورسٹی حکام سے گزارش کی ہے کہ وہ انکی ماس پروموشن کے متعلق فیصلہ لے تاکہ طلباء ذہنی پریشانی میں مبتلا نہ ہو، اور ساتھ ہی انکا وقت بھی ضائع نہ ہو۔
سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ترجمان نادیہ رشید کا کہنا ہے کہ ’’طلباء نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں لیکن وہ طلباء سے امتحانات لینے کے حق میں ہیں۔‘‘
نادیہ نے کہا کہ ’’طلباء کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی امتحانات لینے کے بجائے انہیں ماس پریموشن کے ذریعے ہی کامیاب قرار دے تاکہ انکا وقت ضائع نہ ہو۔‘‘
انکا مزید کہنا تھا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ4G کی معطلی کے سبب طلباء آن لائن کلاسز سے بالکل بھی استفادہ حاصل نہ کر سکے اور کووڈ19وبا سے قبل بھی کشمیر کے حالات ناگفتہ بہ تھے۔