ETV Bharat / state

National Conference On Centre کشمیر کی زمینی صورتحال کو سمنجھنے کےلیے مرکزی حکومت تیار نہیں، نیشنل کانفرنس - جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ مرکزی سرکاری گذشتہ 3برسوں سے مسلسل جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال کو سمجھنے کیلئے تیار نہیں ہے، جس کاخمیازہ یہاں کے لوگوں کو مختلف نوعیت کے مصائب اور مشکلات کی صورت میں اُٹھانا پڑ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو چاہئے کہ جموں وکشمیر کے تئیں اپروچ میں تبدیلی لائی جائے اور یہاں حالات کو پٹری پر لانے کیلئے جمہوریت کی بحالی کیساتھ ساتھ لوگوں کے حقوق بھی بحال کئے جائیں۔NC Slams Centre

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 11, 2022, 5:27 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ مرکزی سرکاری گذشتہ 3برسوں سے مسلسل جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال کو سمجھنے کیلئے تیار نہیں ہے، جس کاخمیازہ یہاں کے لوگوں کو مختلف نوعیت کے مصائب اور مشکلات کی صورت میں اُٹھانا پڑ رہاہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ National Conference On Centre

انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد مرکزی حکومت کی جموں وکشمیر پالیسی کے منفی نتائج سامنے آرہے ہیں اور لوگوں، بشمول لداخ اور کرگل کی آبادی ،میں بھی بے چینی اور غیر یقینیت سرائیت کر گئی ہے۔ ان ایام کے دوران جموں وکشمیر کا ہر ایک شعبہ تنزلی کا شکار ہواہے اور جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان ہو اہے۔اس کے باوجود بھی ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز لیڈران جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں مسلسل لغو بیانی سے کام لے رہیں اور یہاں کے اصل حقائق سے آنکھیں چُرا رہے ہیں۔

ڈاکٹر کمال نے نئی دلی کو مشورہ دیا کہ گذشتہ برسوں کے دوران لئے گئے غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ فیصلوں کا جائزہ لیا جائے اور جموں و کشمیر پر ان کے منفی اثرات کا بھی مشاہدہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو چاہئے کہ جموں وکشمیر کے تئیں اپروچ میں تبدیلی لائی جائے اور یہاں حالات کو پٹری پر لانے کیلئے جمہوریت کی بحالی کیساتھ ساتھ لوگوں کے حقوق بھی بحال کئے جائیں۔ پارٹی سے وابستہ افراد پر لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھنے اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ دشمن ہرروز نت نئے حربے اپنا رہے ہیں ، ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ساتھ ہی ایسے مقامی عناصر سے بھی لوگوں کو ہوشیار کرنے کی ضرورت ہے ، جن کی کمان ناگپور میں ہے اور جو یہاں دشمنوں کے ایجنڈا پر کام کررہے ہیں۔

ڈاکٹر کمال نے کہا کہ نےشنل کانفرنس محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ اےک مضبوط ، منتظم اور مستحکم عوامی تحرےک ہے جس کو لوگوں نے اپنی عظےم قربانےوں اور گرم گرم لہو سے سےنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس جماعت کو ہمےشہ لوگوں کی پشت پناہی اور تعاون حاصل رہا ہے جس کی بدولت ےہاں لوگوں کے بنےادی اور جمہوری حقوق حاصل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اِسی جماعت کی عظےم کارناموں، تارےخی اور انقلابی اقدامات کی بدولت ےہاں شخصی راج کا خاتمہ ہوا اور عوامی راج کی بنےاد پڑی جن سے پنچاےت راج، امدادباہمی اور دےگر جمہوری اداروں کا قےام عمل مےں لاےا گےا۔ انہوں نے کہا کہ مخلص اور بے لوث کارکنوں کی قربانےوں کی بدولت ہی نیشنل کانفرنس لوگوں کے دلوں پر راج کررہی ہے اور انشااللہ مستقبل مےں بھی ےہ جماعت لوگوں کی خدمت کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: National Conference On Recent Snowfall: 'انتظامیہ برفباری سے نمٹنے میں ناکام'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.