سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے لئے ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ یعنی ڈی این بی کی 265 پوسٹ گریجویشن میڈیکل سیٹوں کو منظوری دی۔ یو ٹی جموں و کشمیر کے سبھی 20 اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈی این بی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں ہوں گی۔ DNB Post Graduate Medical Seats for J and K
اس حوالے سے مرکزی وزیر صحت منسکھ منداویہ کے ایک ٹویٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے سبھی ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں 265 ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ پوسٹ گریجویٹ سیٹیں فراہم کی ہیں۔ DNB PG Medical Seats in Ever District Hospital
- مزید پڑھیں: MBBS Seats For J&k عسکریت پسندی سے متاثرہ کنبوں و مہاجرین کے بچوں کے لئے میڈیکل میں چار سیٹیں مختص
وزیر صحت نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ڈی این بی کی 50 فیصد سیٹیں مقامی سروس ڈاکٹروں کے لیے مختص رکھی گئی ہیں۔ اس طرح جموں وکشمیر کے ڈاکٹروں کو اپنے ہی علاقے میں تربیت حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی تعلیم اور معیاری دیکھ بھال کی خدمات میں توسیع کا یہ پہلا مرحلہ ہے دوسرے مرحلے میں مزید پی جی سیٹیں فراہم کی جائیں گیں۔