ETV Bharat / state

JK Police SI Recruitment Sacme ایس آئی بدعنوانی معاملے میں مزید سات افراد گرفتار

author img

By

Published : Nov 13, 2022, 11:59 AM IST

سنٹرل بیرو آف انویسٹی نے پولیس سب انسپکٹرز امتحانات میں بدعنوانیوں میں ملوث مزید سات افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار شامل ہے۔ JK Police SI Recruitment Sacme

ایس آئی بدعنوانی معاملے میں مزید سات افراد گرفتار

سرینگر: سنٹرل بیرو آف انویسٹی نے پولیس سب انسپکٹرز امتحانات میں بدعنوانیوں میں ملوث مزید سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار شامل ہیں۔ CBI Arrests 7 More In SI Recruitment Scam

سی بی آئی کے مطابق گرفتار شدہ اہلکاروں میں سی آر پی ایف کے پوون کمار، اتل کمار، امت کمار شرما اور سنیل کمار شرما اور پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جیسوریا شرما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید دو افراد ترسم لال اور اشیش یادو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے گزشتہ ماہ ان بدعنوانیوں میں ملوث بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کمانڈنٹ ڈاکٹر کرنیل سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔ JK Police SI Recruitment Sacme

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بوڈ (ایس ایس بی) نے گزشتہ برس پولیس میں سب انسپکٹرز کی بارہ سو اسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا تھا۔ ان اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج میں امیدواروں نے بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا اور جموں میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کرکے اس میں جانچ کا مطالبہ کیا تھا احتجاج اور تنقید کے بعد ایل جی انتظامیہ نے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے نتائج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔ CBI Arrests 7 More In SI Recruitment Scam

سی بی آئی نے اب تک قریبا 33 ملوثین کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں اور ان میں 13 ملزمین گرفتار ہوچکے ہیں۔ سی بی آئی کے مطابق یہ امتحانی پرچے ملزمین نے 15 سے 30 لاکھ روپئے کے عوض خریدے تھے۔ ایس ایس بی نے ان امتحانات کو دسمبر میں دوبارہ منعقد کرنا کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Sub Inspector Recruitment Scam ایس آئی بدعنوانی معاملے میں مزید چار افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.