مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں محکمہ بجلی سے وابستہ ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف محکموں میں کام کر رہے بطور کیجول ملازمین نے انتظامیہ کے اُس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جس میں کلاس فورتھ نئی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یونین ملازمین کے صدر سجاد احمد پرے نے کہا کہ 'ہم حکومت کے اس فیصلے کے خلاف نہیں ہیں لیکن 60 ہزار سے زائد ملازمین ابھی بھی مستقلی کے منتظر ہیں۔'
انہوں نے کہا حکومت کو سب سے پہلے ان 60 ہزار ملازمین کی مستقلی کے بارے میں سوچنا چاہیے اور بعد میں نئی بھرتی کا عمل شروع کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ لینا چاہیے۔