سرینگر: محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی انفورسمنٹ ونگ نے منگل کو شہر سرینگر سمیت کئی مضافاتی علاقوں میں مارکیٹ چینگ انجام دی۔ چینگ کے دوران مجہ گنڈ علاقے میں غیر قانونی طور کام کر ہے ایک ایل پی جی کونٹر کو سر بمہر کر دیاگیا۔ وہیں ٹیم نے خلاف ورزی کے مرتکب 70 دوکانداروں سے 34 ہزار سے زائد رقم جرمانے کے طور پر وصول کی۔LPG Counter Sealed in Srinagar outskirts
وا ضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران اشیاء ضروریہ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں سے 55 لاکھ سے زائد رقم جرمانہ وصول گیا ہے جبکہ 184 تجارتی یونٹس کو سر بمہر کیا گیا اور 12 تاجروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بازار میں اشیاء ضروریہ میں بے تحاشا اضافے کے باوجود ایسے کئی دوکاندار اور تاجر حضرات اپنی من مانی قیمتیں وصول کر کے عام صارفین کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ LPG Counter Sealed in Mujgund Srinagar
کشمیر صوبے کی انفورسمنٹ ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ اپنا تعاون پیش کریں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔