ایئر انڈیا کے مطابق سرینگر سے جانے والی تمام منسوخ اور تبدیل شدہ شڈیول پروازوں پر کوئی بھی اضافی چارج نہیں لیا جا رہا ہے۔ائر انڈیا کی جانب سے مسافروں کو یہ رعایت رواں ماہ کی پندرہ اگست تک دی جارہی ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل آف سول ایویئشن نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو سرینگر سے یاتریوں اور سیاحوں کے لیے اضافی پروازوں کا بھی بند و بست کیا جائے گا ۔
وہیں دوسری جانب وادی کی موجودہ صورتحال اور گورنر انتظامیہ کی جانب ہدایت کے بعد سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے ایئر پورٹ کی اسپیشل سیکورٹی کمیٹی کی ایک جائزہ میٹنگ بھی طلب کی۔
واضح رہے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری شالین کابرا کی طرف سے جارہی ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ یاتری اور کشمیر کی سیر پر آئے تمام سیاح فوری طور واپس لوٹ جائیں۔