ETV Bharat / state

سرینگر میں بی ایس ایف کے سبسڈری ٹریننگ سینٹر میں 599 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

بی ایس ایف ترجمان کے مطابق 44 ہفتوں پر محیط اس ٹریننگ میں ریکروٹس نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کو ہینڈل کرنے، فائرنگ کرنے کی مہارت، قانون، ڈرل اور باڈر منیجمنٹ کی بھر پور تربیت حاصل کی۔BSF Passing Out Parade in Humhama srinagar

Etv Bharatbsf-passing-out-parade-for-599-new-recruits-held-in-srinagar-humhama
سرینگر میں بی ایس ایف کے سبسڈری ٹریننگ سینٹر میں 599 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 3:23 PM IST

Updated : Nov 9, 2023, 8:53 PM IST

سرینگر میں بی ایس ایف کے سبسڈری ٹریننگ سینٹر میں 599 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

سرینگر: سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں واقع بی ایس ایف کے سبسڈری ٹریننگ سینٹر میں جمعرات کو ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 599 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔
اس موقع پر بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، جن کا آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹئر اشوک یادو نے اسقتبال کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں ریکروٹس کی پریڈ کے دوران خود اعتمادی، مہارت اور اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی کے شاندار مظاہرے کی سراہنا کی۔

  • Shri Nitin Agrawal, IPS, DG @BSF_India
    reviewed the Passing out Parade of 599 constables, in STC #kashmir. 44 weeks long rigorous training metamorphosed them as fine soldiers; equipped with all soldierly skills, they are now future brave Seema PRAHARI of @BSF_India. pic.twitter.com/jGnHSCFkPG

    — BSF Kashmir (@BSF_Kashmir) November 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے ریکروٹس کو حوصلے اور جوش سے قوم کی خدمت کرنے کی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان ریکروٹس کا اپنے کیرئر کے لئے بی ایس ایف جوائن کرنے کو ترجیح دینا قابل داد ہے۔

موصوف ڈی جی نے اپنے خطاب میں آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹئر اور دیگر ٹیموں کو ان ریکٹرس کو بہترین تربیت فراہم کرنے، ان میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرنے اور ان میں نظم و ضبط پیدا کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے ان ریکٹروٹس کے تابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نتن اگروال نے ٹریننگ کے دوران مختلف انڈر اور آوٹ ڈور سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو تمغوں سے بھی سرفراز کیا۔
فوج ،فضائیہ فوج، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، جموں وکشمیر پولیس، بی ایس ایف کے اعلیٰ افسروں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور بی اس ایف اہلکاروں، ریکٹروس کے افراد خانہ اور اسکولی بچوں نے اس یادگار پریڈ کا مشاہدہ کیا۔

مزید پڑھیں:

بی ایس ایف ترجمان کے مطابق 44 ہفتوں پر محیط اس ٹریننگ میں ریکروٹس نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کو ہینڈل کرنے، فائرنگ کرنے کی مہارت،قانون، ڈرل اور باڈر منیجمنٹ کی بھر پور تربیت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ریکروٹس کو فیلڈ انجیئرنگ، فیلڈ کرافٹ،دہشت گردی مخالف آپریشنز، امن وقانون اور انسانی حقوق جیسے شعبوں کی بھی تربیت فراہم کی گئی۔
(یو این آئی)

Last Updated : Nov 9, 2023, 8:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.