کشمیر بک پروموشن ٹرسٹ نے میزان پبلیکیشن کے اشتراک سے آج سرینگر میں وادی کشمیر کے مشہور و معروف صوفی شاعر احد زرگر کی شاعری پر منبی کلیات احد زرگر کی رسم رونمائی انجام دی۔ احد زرگر کی یہ دوسری کلیات 580 صفحات پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رسول میر کے کلام سے نسل نو نابلد کیوں ہے؟
کلیات کے دوسرے ایڈیشین کو منظر عام پر لائے جانے کو شعراء حضرات نے ایک بہتر پہل قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی پہل سے احد زرگر کا کلام ہر شخص تک بہ آسانی پہنچ سکتا ہے جو ان کی شاعری سے مکمل طور آشنا نہیں ہے۔
کلیات کے نئے ایڈیشن کو ان کے فرزند خورشید احمد زرگر نے ترتیب دیا ہے۔ اس ایڈیشن کو منظر عام پر لانے کے تعلق سے خورشید احمد زرگر کا کہنا ہے کہ کلیات کے پہلے ایڈیشن کو تربیت دینے کے دوران احد زرگر کے اشعار کے کئی الفاظ صحیح نہیں لکھے گئے تھے۔ اور جو اس میں غلطیاں تھیں ان کو نئے ایڈیشن میں دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
احمد زرگر کی اس کلیات کو میزان پبلکیشن نے جدید اور خوبصورت طریقے سے پرنٹ کیا ہے۔ اور اگر اس کلیات کا پرانے ایڈیشن سے موازنہ کیا جائے تو فرق واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کوروناوائرس کے بیچ یہ پہلی ادبی تقریب ہے جس کا انعقاد کووڈ کے تمام رہنما خطوط کو مدنظر رکھ کر عمل میں لایا گیا۔