ETV Bharat / state

DC Srinagar Releases Books Of Punjabi Literature: سرینگر خالصہ اسکول میں پنجابی کتابوں کی رسم رونمائی

author img

By

Published : May 2, 2022, 1:51 PM IST

ڈی سی سری نگر نے کہا کہ 'اس وقت پنجابی زبان و ادب نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کے مختلف حصوں حتیٰ کہ دنیا کے بعض حصوں میں پڑھی اور بولی جا رہی ہے۔' DC Srinagar on Punjabi Language

سرینگر خالصہ اسکول میں پنجابی کتابوں کی رسم رونمائی

جموں و کشمیر کے سرینگر میں واقع خالصہ اسکول میں ایک خاص تقریب کے دوران چند پنجابی کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام پنجابی ساہتیہ سبھا نے کیا تھا۔ منعقدہ تقریب کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کی۔ پروگرام میں پنجابی زبان کے نامور ادیبوں، کتابوں کے شائقین اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ Book Release Ceremony Held At Khalsa School

تقریب پر پنجابی زبان کے نامور قلمکاروں نے کہا کہ 'نوجوانوں میں پنجابی زبان اور ادب کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے کی بھی ضرورت ہے جہاں سے پنجابی ادب اور خیالات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔' اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے پنجابی زبان کے نامور مصنفین کی لکھی ہوئی پنجابی ادب کی متعدد کتابوں کا اجراء کیا۔ DC Srinagar Releases Books Of Punjabi Literature

یہ بھی پڑھیں: University of Jammu Organized a Book Release Function: سدھاجین انجم کی تین کتابوں کی رسم رونمائی

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سری نگر نے کہا کہ 'آج جو کتابیں جاری کی گئی ہیں وہ پنجابی زبان کے بھرپور لسانی اور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'اس وقت پنجابی زبان و ادب نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کے مختلف حصوں حتیٰ کہ دنیا کے بعض حصوں میں پڑھی اور بولی جا رہی ہے۔' محمد اعجاز اسد نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے پنجابی مصنفین پنجابی ادب میں تخلیقی تحریروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.