ETV Bharat / state

Bombing in Gaza Hospital غزہ میں ہسپتال پر بمباری جارحیت اور بربریت کی سیاہ ترین مثال،فاروق عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 6:15 PM IST

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر کیے گئے حملے میں میں سینکڑوں فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کے مطابق اس حملے میں 471 افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ 314 افراد زخمی ہیں جن میں سے 28 کی حالت تشویشناک ہے۔

Farooq Abdullah
فاروق عبداللہ

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان )نے غزہ میں جاری اسرائیل بربریت اور ظلم و تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم اور اسلامی مملکتوں پر زور دیا ہے کہ بیان بازی اور زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر فوری طور پر جنگ بندی کے علاوہ فلسطینی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مزید خون خرابہ روکنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے اسرائیلی کی طرف سے ہسپتالوں، رہائشی کالنیوں اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں بھی مذمت کی۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج آثار شریف درگاہِ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد کیا۔ انہوں نے اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، فلسطینی عوام کے فتح و نصرت اور صبر و جمیل کیلئے خصوصی دعا کی۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ فلسطین کو ہمارے برگزیدہ پیغمبروں اور مذہبی مقامات خصوصاً قبلہ اول ہونے کا شرف حاصل ہے اور کشمیری عوام کو ہمیشہ سے ہی فلسطینی عوام کے ساتھ وائلانہ عقیدت رہی ہے اور ان کی آزادی کی حمایت کرتے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مسلم ممالکوں سے اپیل کی کہ وہ مسلم اتحاد قائم دائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائیں تاکہ متحد ہو کر مسلم دشمن عناصروں اور صیہونی طاقتوں کے مذموم ارادے ناکام ہوسکیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اللہ ہی ہمارا واحد مددگار ہے اور وہی فلسطین اور ہمیں موجودہ مشکلات اور تباہ کن حالات سے نجات دلا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر کیے گئے حملے میں میں سینکڑوں فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کے مطابق اس حملے میں 471 افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ 314 افراد زخمی ہیں جن میں سے 28 کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں اسرائیل نے ہسپتال پر حملے سے انکار کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.