ETV Bharat / state

'بی جے پی کانگریس سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی' - دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلی بڑی سیاسی سرگرمی تھی

بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تنائج میں بی جے پی وادی کشمیر میں کانگریس سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی'۔

bjp will get more votes than congress says bjp national spokesperson syed shahnawaz hussain
بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 8:32 PM IST

جموں و کشمیر کے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کشمیر میں گذشتہ اسمبلی انتخابات سے زیادہ ووٹ شیئر حاصل کرے گی کیونکہ وادی کے لوگ بی جے پی کی حمایت کرنے لگے ہیں۔

بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین کی پریس کانفرنس

انہوں کہا کہ ان انتخابات میں بی جے پی گپکار الائنس سے مدمقابل ہے تاہم کانگریس پارٹی سے زیادہ بی جے پی کو ہی ووٹ حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں لوگوں کی شرکت جمہوریت کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی شرکت سے جمہوریت، کشمیریت اور انسانیت مزید مستحکم ہوگی۔

bjp will get more votes than congress says bjp national spokesperson syed shahnawaz hussain
بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین کی پریس کانفرنس

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت ملے گی: کویندر گپتا

قابل ذکر ہے کہ آٹھ مرحلوں میں منعقد ہونے والے پہلے ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا۔

یہ انتخابات 28 نومبر کو شروع ہوئے اور 19 دسمبر کو اختتام ہوگئے۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلی بڑی سیاسی سرگرمی تھی۔

واضح رہے کہ سید شہنواز حسین ان انتخابات کے دوران کشمیر میں ہی مقیم تھے۔ جس دوران انہوں نے متعدد پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور اس کے علاوہ انہوں نے وادی کے مختلف اضلاع میں بی جی پی امیدوار کے لیے انتخابی مہم چلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.