سرینگر: کرگل وجے دیوس کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی سرینگر کے لال چوک سے دراس تک موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کر رہی ہے BJP Organised Bike Rally on Kargil Vijay Diwas جس کے متعلق بی جے پی کے یوتھ نیشنل سیکریٹری وبھو کمار نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ بی جے پی کی سرینگر میں سب سے بڑی تقریب ہے۔‘‘
سرینگر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران وبھو کمار نے بتایا کہ اس ریلی کے تئیں تمام تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں اور قریبا دو سو بائکس لال چوک سے دراس روانہ ہوں گی۔ BJP Youth Leader in Srinagar انہوں نے کہا کہ ’’یہ ریلی بی جے پی کی جانب سے کرگل جنگ میں شہید ہوئے فوجی اہلکاروں کی لئے خراج عقیدت اور ایک یادگاری تقریب ہوگی۔‘‘
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر میں لال چوک کا انتخاب اس لیے کیا ہے کیونکہ لال چوک ایک تاریخی مقام ہے اور اب جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سنہ 1999 میں پاکستان اور بھارت کے فوجیوں کے مابین کرگل کے دراس سیکٹر میں جنگ ہوئی تھی جس میں بھارتی فوج نے پاکستان کے فوجیوں کو واپس جانے پر مجبور کیا تھا۔
اس جنگ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی اہلکاروں کو فوج کی جانب سے ہر برس 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس منایا جاتا ہے۔ اس سال حکمران جماعت بی جے پی نے بھی اس دن کو منانے کا سلسلہ شروع کیا۔ Kargil Vijay Diwas
مزید پڑھیں:
Kargil Vijay Diwas 2022: کرگل وجے دیوس پر بی جے پی کی لال چوک میں تقریب