بتا دیں کہ شیخ وسیم باری ضلع بانڈی پورہ کے ضلع صدر تھے اور دو روز قبل نامعلوم بندوق برداروں نے انہیں، ان کے بھائی اور والد کے ساتھ ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جواہر نگر میں واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا، جنرل سیکرٹری اشوک کول، نائب صدر صوفی یوسف، صوبائی ترجمان الطاف ٹھاکر کے علاوہ دیگر رہنماوں و کارکنان نے شرکت کی۔
رہنماوں نے شیخ وسیم باری، ان کے بھائی اور والد کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں شرکت کرنے والے رہنماوں نے شیخ وسیم اور ان کے والد اور بھائی کی تصویر پر پھول پیش کیا اور کہا کہ انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
وہیں ریاستی صدر رویندر رینا نے تقریب کے حاشے میں بتایا کہ جموں و کشمیر کے ہر ضلع و تحصیل میں شیخ وسیم کی وطن پرستی کو سلام پیش کر رہے ہیں۔ وہ ایک سچے دیش بخت تھے اور ہمیشہ کشمیری عوام کے خاطر انہوں نے کام کیا۔
انہوں نے پاکستان الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جس کو کھبی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔
رویندر رینا نے بتایا کہ اس معاملے کی باریک بینی سے چانچ کی جانی چاہیے، جو لوگ اس میں ملوث ہے انہیں سخت سے سخت سزا ملنے چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئے۔