ETV Bharat / state

BJP Rally in Srinagar 'کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی بی جے پی کی دین'

بھاتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو نو سال مکمل ہونے کے موقعے پر بی جے پی کی جانب سے سرینگر میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوٹی صدر رویندر رینہ نے کہا کہ کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی بی جے پی کی دین ہے۔

سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریلی
سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریلی
author img

By

Published : Jun 18, 2023, 6:45 PM IST

سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریلی

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ مرکز میں نریندر موی کی صدارت میں بھاتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو 9 سال مکمل ہوچکے ہے، 'نو سال بے مثال' کے عنوان سے جواہر نگر سرینگر میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی جے پی رہنماؤں سمیت کارکنان نے شرکت کی۔

اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوٹی صدر رویندر رینہ نے کہا کہ کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی بی جے پی کی دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جو زمینی سطح پر یہاں کام کئے ہیں، لوگ ان سے خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی انتخابات کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔ وصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ریلی کے آخر پر یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی بے جے پی کی دین ہے ورنہ گزشتہ 30 برسوں کی مصیبتیں کسی سے چھپی نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیر عزت سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہمارے نوجوان سر اونچا کرکے ملک اور دنیا میں گھوم رہے ہیں۔ یہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ہی دین ہے۔ رویندر رینہ نے مزید نے کہا کہ ہم نے جو کام زمینی سطح پر کئے لوگ ان سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کو عزت دی ہے۔ انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ہمیشہ الیکشن کے لئے تیار رہتی ہے، پارلیمانی الیکشن بھی آنے والے ہیں اور بدلدیاتی و دیگر انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں اور انتخابات کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Rally in Shopian: شوپیان میں بی جے پی کی ریلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.