ETV Bharat / state

'شیخ وسیم باری باہمت اور باحوصلہ نوجوان کارکن تھے'

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 10:07 PM IST

بی جے پی رہنماؤں نے شیخ وسیم باری کی خدمات کو یاد کیا۔ وہیں ملک اور پارٹی کے تئیں ان کی وفاداری اور لوگوں کے لیے کام کرنے کے جزبے کو اجاگر کیا گیا۔

وسیم باری حوصلے والا کارکن تھا
وسیم باری حوصلے والا کارکن تھا

حال ہی میں ہلاک کئے گئے بی جے پی کارکن اور بانڈی پورہ کے ضلع صدر شیخ وسیم باری، ان کے بھائی اور والد کو خراج پیش کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سرینگر کے ٹیگور ہال میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی۔ اس میں پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو، قومی نائب صدر اوناش رائے کھنہ، مرکزی وزیر جتندر سنگھ اور جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینہ اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ پارٹی رہنماؤں نے شیخ وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کو خراج پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

وسیم باری حوصلے والا کارکن تھا

اس موقع پر بی جے پی لیڈران نے شیخ وسیم باری کی خدمات کو یاد کیا۔ وہیں ملک اور پارٹی کے تئیں ان کی وفاداری اور لوگوں کے لیے کام کرنے کے جزبے کو اجاگر کیا گیا۔

پارٹی لیڈران نے وسیم باری کی ہلاکت پر نہ صرف افسوس کا اظہار کیا بلکہ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف پارٹی کا نقصان ہوا ہے بلکہ قوم کا بھی۔ تاہم انہوں نے کہا اس سے جموں و کشمیر بی جے یونٹ کے لیڈران اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر: بی جے پی کے سابق ضلع صدر شیخ وسیم باری ہلاک

اس موقع پر قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا کہ 'بے جے پی پہلے سے اس طرح کی قربانیاں دیتی آئی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے'۔ تاہم انہوں نے کہا کہ 'ملک دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے بے جے پی کے کارکنان یا لیڈران ڈر والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیم باری سے متاثر ہو کر وادی میں ہزار بی جے پی کارکن کھڑے ہوں گے'۔

وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'یہ کافی دکھ کی بات ہے کہ اس کنبے کے تمام افراد کو بے دردی سے ہلاک کیا گیا۔ جس میں کس کا بھی کوئی قصور نہیں تھا'۔ انہوں نے کہا آخر کب تک معصوم لوگوں کا خون بہتا رہے گا اس لئے یہاں کے ہر ایک زی حس کو اس پر سوچنا پڑے گا۔

وہیں قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ 'جنہوں نے بھی بی جے پی کے اس نوجوان کارکن، ان کے والد اور بھائی کا قتل کیا ہے ان کو بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا'۔

جموں و کشمیر میں بی جے پی یونٹ کے صدر رویند رینہ نے بھی شیخ وسیم باری کو باہمت، باحوصلہ اور بہترین کارکن کے طور یاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا 'اس نوجوان کی قربانی کسی بھی طرح ضائع نہیں ہوگی۔ پارٹی ان کی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یاد رکھے گی'۔

اس سے قبل بھی بی جے پی کے ان سبھی لیڈران نے بانڈی پورہ جاکر شیخ وسیم باری کے کنبے کے ساتھ تعزیت کی تھی۔

واضح رہے شیخ وسیم باری ان کے بھائی اور والد کو گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے نزدیک سے گولیاں چلا کر ہلاک کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.