ڈی ڈی سی کے رکن انجینیر اعجاز حسین نے آج زیون سرینگر کا دورہ کر کے وہاں کے عوآم سے ملاقات کی۔ اس دوران لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر کے سامنے علاقے کے کئی مطالبات و معاملات رکھے
لوگوں نے خاص کر زیون علاقے میں کان کنی پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں نے ڈی ڈی دی ممبر سے کہا کہ علاقے کے بیشتر لوگ کان کنی سے ہی اپنا روزگار چلاتے ہیں اس پر روک لگنے سے علاقے کے لوگوں کو بے حد پریشانیوں کا سامنا درپیش ہے۔
اعجاز حسین نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کرانے کی کوشش کریں گے۔
اعجاز حسین نے بعد میں زیون علاقے میں ہی بجلی رسیونگ اسٹیشن پر چل رہے کام کاج کا بھی جاٸزہ لیا۔
مقامی لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر سے کہا کہ مذ کورہ رسیونگ اسٹیشن پر پچھلے کئی برسوں سے کام رکا پڑا ہے جس وجہ سے علاقے کی بجلی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔انہوں نے اعجاز حسین سے رسیونگ اسٹیشن پر دوبارہ سے کام شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انجینیر اعجاز حسین نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بہت ہی جلد رسیونگ اسٹیشن پر کام شروع کیا جائے گا۔