ETV Bharat / state

انڈیا بُک آف ریکارڈ میں نام درج کرانے والی پہلی کشمیری خاتون سے ملیئے

دارالحکومت سرینگر سے تعلق رکھنے والی بسئمہ ایوب ایک مصنف ہیں اور وہ جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ہیں، جن کا نام انڈیا بُک آف ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔

انڈیا بوک آف ریکارڈ میں نام شامل ہونے والی پہلی کشمیر خاتون سے ملئے

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 9:23 PM IST

بسئمہ ایوب پیشے سے میڈیکل کی طالبہ ہیں اور انہوں نے 'دی کریٹیو مائنڈ' کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں بسئمہ نے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 28 مصنفوں کا تذکرہ کیا ہے اور ان کے کام کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

انڈیا بُک آف ریکارڈ میں نام درج کرانے والی پہلی کشمیری خاتون سے ملیئے

بسئمہ ایوب سماجی کاموں میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ وہ سماج کے لیے کچھ الگ اور خاص کرنا چاہتی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بسئمہ ایوب نے کہا کتاب لکھنے کا اصل مقصد جموں و کشمیر کے باصلاحیت نوجوان مصنفوں کی تشہیر اور ان کو بااختیار بنانا ہے۔ کیونکہ ان مصنفوں کو ان کے کام کے لیے آج تک کسی بھی سطح پر حوصلہ افزائی نہیں ملی ہے۔ اس کتاب کی وجہ سے ان کے شاندار سفر کی شروعات ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا 'آج کل ہمارے سماج میں ایک الگ سوچ بن گئی ہے کہ اصل مصنف وہی ہے جسے زبردست واہ واہی ملے یا ہر طرف اس کی پزیرائی ہو۔ لیکن میں اس قدامت پسند سوچ کو توڑنا چاہتی ہوں'۔ بسئمہ ایوب کشمیر کے معروف شاعر رسول میر کی شاعری پر بھی کتاب لکھ رہی ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.