ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کرکٹ کے کام کاج کی دیکھ بھال کے سب کمیٹی تشکیل - رنجی پلیئر مِتھُن منہاس

بی سی سی آئی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے کام کاج کو دیکھنے کے لیے تین رکنی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔

BCCI
BCCI
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 4:15 PM IST

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے کام کی نگرانی کے لیے سب کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سابق رنجی پلیئر مِتھُن منہاس بھی شامل ہیں۔

بی سی سی آئی کی جانب سے تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی میں مِتھُن منہاس کے علاوہ انِل گُپتا اور سنیل سیٹھی کا نام شامل ہے۔

بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ان تینوں اراکین کے علاوہ ماجد ڈار سری نگر میں کرکٹ ڈیولپمنٹ کی نگرانی کریں گے اور سب کمیٹی کے ارکان کو رپورٹ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 'سب کمیٹی جے کے سی اے کے کام کی نگرانی کرے گی اور موجودہ کمیٹی کے ماتحت کام کرے گی۔

مارچ میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ کے حکم کے بعد بی سی سی آئی نے جے کے سی اے کے کام کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس کمیٹی میں بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی، سکریٹرجے شاہ، خزانچی ارون دھومل اور نائب صدر راجیو شکلا شامل ہیں اور اسی کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.