ETV Bharat / state

Azad to Form New Party کانگریس سے علیٰحدگی کے بعد غلام نبی آزاد پارٹی بنائیں گے - political news jk latest

کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آزاد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اس سلسلے میں 5 صفحات پر مشتمل ایک مکتوب بھی بھیجا ہے۔ انہوں نے مکتوب میں کانگریس میں شامل ہونے سے لے کر چھوڑنے تک کے سفر کے بارے میں بتایا ہے۔ Ghulam Nabi Azad Quits Congress

azad-to-float-new-party-after-saying-goodbye-to-congress
علیحدگی کے بعد غلام نبی آزاد پارٹی بنائیں گے
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 3:43 PM IST

سرینگر: کانگریس کو خیرباد کہنے کے بعد غلام نبی آزاد ایک نئی سیاسی جماعت کی شروعات کرنے جارہے ہیں۔ آزاد کے قریبی دوست نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "آزاد بی جے پی یا کوئی دیگر جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے تاہم اپنی نئی جماعت کی بنیاد رکھیں گے۔" Azad to float new party after saying goodbye to congress
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "کانگریس اور دیگر جماعتوں کے سیاستدانوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور جلد ہی مزید استعفے دیکھیں گے۔" قابل ذکر ہے کہ آزاد کے استعفیٰ کے بعد دیوسر کولگام کے سابق ایم ایل اے محمد امن بٹ نے بھی کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ Amin Bhat resigns from Congress

واضح رہے کہ جمعہ کو کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔ آزاد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اس سلسلے میں 5 صفحات پر مشتمل ایک مکتوب بھی بھیجا ہے۔ انہوں نے مکتوب میں کانگریس میں شامل ہونے سے لے کر چھوڑنے تک کے سفر کے بارے میں بتایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کانگریس کے موجودہ طریقۂ کار پر بھی تنقید کی ہے۔ Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts

مزید پڑھیں:

وہیں مبصرین کے مطابق آزاد کا یہ فیصلہ کانگریس کے لے ایک بڑا دھچکہ ہے۔ کانگریس میں لیڈرشپ کا ایک بڑا طبقہ گاندھی خاندان سے پارٹی کی قیادت چھڑوانے کی وکالت کرتا ہے تاکہ پارٹی میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا جاسکے۔ سونیا گاندھی نے حالیہ دنوں میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی دعوت دی ہے، تاہم گہلوت نے راہل گاندھی کو ہی صدر بنانے کی تجویز دی ہے۔ راہل گاندھی پارٹی کی قیادت سنبھالنے سے انکار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ghulam Nabi Azad Resignation Letter پانچ صفات پر مشتمل مکتوب میں آزاد نے کن نکات کی نشاندہی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.