ETV Bharat / state

July 13 Martyrs عوامی مجلس عمل کا 13 جولائی کے شہداء کو خراج

جموں و کشمیر کے سری نگر کے سنٹرل جیل کے سامنے فائرنگ کے باعث 13 جولائی 1931 کو 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہی افراد کی یاد میں ہر سال کشمیر میں یوم شہداء منایا جاتا ہے۔ July 13 Martyrs

عوامی مجلس عمل کا 13 جولائی کے شہداء کو خراج

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 7:01 AM IST

سرینگر: جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے 13 جولائی 1931 کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1963 میں تنظیم اپنے قیام کے بعد سے ہی اور اس سے قبل مسلم کانفرنس اپنے دور میں مہاجر ملت میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ ؒ اور پھر شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق نے تادم شہادت اور موجودہ سربراہ تنظیم میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق یوم شہداء کی تقریبات مناتے آرہے ہیں کیونکہ یہ دن جموں وکشمیر کی جدید تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب اُس دن حکمرانوں نے راست فائرنگ کرکے سرینگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 نہتے کشمیریوں کو بے دردی سے ہلاک کردیا تھا اس طرح یہ نہ صرف کشمیر کے اولین شہداء بن گئے بلکہ کشمیری عوام نے اپنے سیاسی اور معاشی حقوق کے حصول کیلئے باقاعدہ اپنی اجتماعی جدوجہد کا آغاز کیا اور تب سے لے کر آج تک کشمیری عوام اسی مقصد کے حصول کیلئے برسر جدوجہد ہیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس نے 13 جولائی کے شہداء کو خراج پیش کیا

بیان میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے سربراہ تنظیم میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق صاحب جو اگست 2019 سے غیر اخلاقی اور غیر قانونی نظربند ی کے سبب امسال بھی 13 جولائی کے تعلق سے شہداءکے تئیں خراج عقیدت اور فاتحہ خوانی ادا نہیں کر سکیں گے تاہم عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 13 جولائی یوم شہداء کے موقعہ پر شہداء کے ایصال ثواب اور فاتحہ خوانی کریں۔اس موقع پر مجلس عمل نے ایک بار پھر میرواعظ کشمیر سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا اپنا مطالبہ دوہرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.