ETV Bharat / state

JK Admin Issues Avalanche Warning جموں و کشمیر کے گیارہ اضلاع میں برفانی تودوں سے متعلق الرٹ جاری - گیارہ اضلاع میں برفانی تودوں کے متعلق وارننگ

جموں و کشمیر میں ان دنوں برفباری اور خراب موسم کے سبب عام زندگی پر اثر پڑا ہے،کہیں سڑکیں ٹریفک سبب جام ہیں تو کہیں برفباری کے تودے گرنے کے سبب مزدوروں کی موت ہوئی ہے۔وہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید برفباری کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔Avalanche warning issued by administration in 11 districts

برفانی تودوں کے متعلق الرٹ
برفانی تودوں کے متعلق الرٹ
author img

By

Published : Jan 15, 2023, 6:00 PM IST

حالیہ برفباری کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ نے گیارہ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں برفانی تودے گرنے کے متعلق لوگوں سے خبردار رہنے کو کہا ہے۔جموں کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کے اننت ناگ، بانڈی پورہ، بارہمولہ،گاندربل، کلگام، کپواڑہ اور جموں صوبے کے ڈوڈہ، پونچھ، رامبن، ریاسی سور کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمے نے ان علاقوں میں لوگوں کو محتاط رہنے کی صلاح دی ہے اور ان سے کہا کہ ان علاقوں سے گرنے سے فی الحال گریز کریں۔یاد رہے کہ وادی کے سونہ مرگ علاقے میں دو روز قبل برفانی تودے گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہوئی تھی جو ایک نجی کمپنی کے ساتھ ٹنل کی تعمیر میں کام کر رہے تھے۔یہ دونوں مزدور ضلع کشتواڑ کے رہنے والے تھے اور تودے کے نیچے دب گئے جس سے انکی موت ہوئی۔

گزشتہ روز اسی علاقے میں دوسرا تودا گرا تھا تاہم اس میں کوئہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا ،تاہم کچھ تعمیراتی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا۔ وہیں ضلع بانڈی پورہ کے گریز کے ایک گاؤں میں بھی برفانی تودہ گرا تھا تاہم اس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ غور طلب ہے کہ وادی میں گزشتہ چند دنوں سے برفباری ہورہی ہے، جس میں وادی کے میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی برفباری ہوئی لیکن بالائی علاقوں میں بھاری برفباری درج کی گئی۔برفباری سے درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی جس سے سردی کی لہر تیز ہوئی ہے۔

البتہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق اٹھارہ جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد چند دنوں میں بارش اور برفباری ہونے کے امکان ہے۔

مزید پڑھیں:وادیٔ کشمیر میں اگلے ہفتے مزید برف و باراں کی پیش گوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.