ETV Bharat / state

Biometric On Food Supply In Kashmir راشن گھاٹوں پر سبھی افراد خانہ کو بائیو میٹرک کیلئے طلب کرنا حیران کن، صارفین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 6:19 PM IST

صارفین کے مطابق راشن کارڈوں پر درج تمام صارفین کا راشن گھاٹوں پر آکر بائیو میٹرک کرانے کا حکم مناسب نہیں ہے اور اس حوالے سے محکمہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

asking-all-households-for-biometrics-at-ration-ghats-in-kashmir-a-surprising-step-consumers
راشن گھاٹوں پر سبھی افراد خانہ کو بائیو میٹرک کیلئے طلب کرنا حیران کن : صارفین

سرینگر: محکمہ فوڈ کی جانب سے راشن کارڈوں پر درج تمام صارفین کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ راشن گھاٹوں پر آکر بائیو میٹرک کرائیں، تاکہ مستحق افراد ہی راشن حاصل کر سکیں۔صارفین نے اس حکم نامے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈوں پر درج سبھی صارفین کو راشن گھاٹوں پر آنے کا فرمان جاری کرنا مناسب نہیں ہے اور اس حوالے سے محکمہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق وادی کے اطراف واکناف سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے صارفین کو راشن گھاٹوں پر ای پوز مشین پر انگوٹھا کرانے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس وجہ سے صارفین میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہیں۔

اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے صارفین نے کہا کہ سردی کے ان ایام میں بزرگوں اور بچوں کو راشن گھاٹوں پر آکر بائیو میٹرک کے حوالے سے شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ وائرل انفکشن نے بھی پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے ہے، اس لئے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرکے معمر اشخاص اور بچوں کو بائیو میٹرک کرانے سے مستثنیٰ رکھیں تاکہ انہیں ذہنی کوفت کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔

ایک صارف ریاض احمد نے بتایا کہ سردی کے ان ایام میں بزرگ مرد و زن اور بچوں کو راشن گھاٹوں پر آنے کا فرمان جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ نے راشن کارڈوں پر سبھی صارفین جن میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں کو راشن گھاٹوں پر آکر بائیو میٹرک کرانے کو لازمی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے باعث پوری وادی میں وائرل انفکیشن پھیل چکا ہے تو دوسری طرف محکمہ فوڈ صارفین کو راشن گھاٹوں پر آنے کے لئے فرمان جاری کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمہ فوڈ کے عہدیدار نے بتایا کہ اکثر صارفین کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ایسے بھی صارفین کا نام راشن کارڈوں پر اندراج ہے جو کہ اس دنیا سے رخصت ہو چکے اور بعض راشن ہولڈرز کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بیرونی ریاستوں میں سکونت پذیر ہیں اور ان کے نام پر غیر مستحقین ان کے راشن کارڈوں پر غذائی اجناس حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حقداروں کی حق تلفی نہ ہو اس وجہ سے محکمہ نے صرف ایک ماہ کی خاطر گھر کے سبھی افراد کو بائیو میٹرک کرانے کولازمی قرار دیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کو اس حوالے سے اپنا دست تعاون بہم رکھیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.