ETV Bharat / state

Inflation During Ramadan رمضان المبارک کی آمد کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان پر - رمضان کی آمد سے اشیائے ضروریہ میں اضافہ

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی کشمیر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے مطابق متعلقہ حکام بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

As Ramadan arrives, inflation on rise in kashmir
رمضان المبارک کی آمد کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان پر
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 3:19 PM IST

سرینگر: وادی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پہلے ہی روز اشیائے ضروریہ کی گراں بازاری نے اہلیان وادی کا جینا مزید دوبھر کردیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی اور پھلوں کی قیمتوں میں یکایک خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ متعلقہ حکام بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے ہیں۔

سرینگر سے تعلق رکھنے والے نذیر شاہ نامی ایک شہری نے اشیائے خوردنی کی گراں بازاری کے متعلق بتایا کہ ’سبزی فروشوں اور دیگر اشیائے خوردنی بیچنے والوں نے اپنی مرضی کے مطابق چیزیں بیچنا شروع کیں ہیں، آلو، پیاز، تیل سرسوں، دالوں وغیرہ کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں'۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام گراں بازاری پر قابو پانے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے ہیں کیونکہ کہیں بھی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔

اویس فاروق نامی ایک شہری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی گراں فروشی آسمان چھو لیتی ہے جس سے عوام وخواص کا جینا محال بنا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'وادی میں گراں بازری کا بازار گرم ہے اور اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ عوام کیا خواص ان کی خریداری سے عاجز ہوجاتے ہیں'۔

معلوم ہوا ہے کہ تربوزے فی کلو چالیس روپیہ، کیلے فی درجن ڈیڑھ سو روپیہ ، انگور فی کلو سو سے ڈیڑھ سو روپیہ ، آم ڈیڑھ سو روپیہ فی کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں اور حکام سب کچھ ٹھیک ہونے کے دعوئے کر رہے ہیں۔ سبزی کی قیمتیں اب غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہے، جمعرات کے روز سرینگر کے اہم بازاروں میں ساگ فی کلو پچاس روپیہ ، گوبھی چالیس روپیہ ، ندرو تین سو روپیہ ، مٹر پچاس روپیہ ، ٹماٹر پچاس روپیہ ، کدو پچاس روپیہ ، آلو چالیس روپیہ میں فروخت کرکے روزہ داروں کو دن بھر دو دو ہاتھوں لوٹا گیا ۔

مزید پڑھیں: Khajoor Price Hike رمضان المبارک سے قبل ہی کھجور کی قیمتوں میں اضافہ

ادھر سبزی اور میوہ فروشوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں منڈی میں ہی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں تک سبزیاں مہنگے داموں پہنچ جاتی ہیں۔ متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے خصوصی اسکارڈ تشکیل دیے گئے ہیں جو بازاروں میں ان اہم چیزوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.