ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Pilgrims: امرناتھ یاترا کیلئے 3 لاکھ یاتریوں نے رجسٹریشن کرایا - امرناتھ یاترا رجسٹریشن 2022

43 دنوں تک جاری رہنے والی امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہونے والی ہے۔ یاترا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ نے سخت سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کیے ہیں۔ Amarnath Yatra Arrangements

around-3-lakh-pilgrims-have-registered-for-amarnath-yatra-so-far-says-sasb
امرناتھ یاترا کیلئے 3 لاکھ یاتریوں نے کی رجسٹریشن
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 5:08 PM IST

سرینگر: سالانہ امر ناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہونے والی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یاترا کو خوش اسلوبی سے مکمل کرانے کے لیے سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔

یاتریوں کا انتظام کرنے والے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے 11 اپریل کو ملک بھر میں مختلف بینکوں کی 566 نامزد شاخوں کے ذریعے یاتریوں کے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔ وہیں رجسٹریشن کا عمل یاترا کے اختتام تک جاری رہے گا۔ Registration of Amarnath Yatra

شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے ایک افسر کے مطابق اس سال یاترا کے لیے 3 لاکھ یاتریوں نے رجسٹریشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کی رجسٹریشن میں 13 سال سے کم یا 75 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ چھ ہفتے سے زیادہ حمل والی کوئی خاتون یاتری نے رجسٹریشن نہیں کرایا ہے۔

مزید پڑھیں:

ایس اے ایس بی نے اس سال ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنے والوں کو چھوڑ کر دونوں روٹوں سے 10 ہزار یاتریوں کی حد مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ سنہ 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم ہونے سے پہلے 3.42 لاکھ یاتریوں نے کپھا کا درشن کیا تھا۔ وہیں 2020 اور 2021 میں کورونا وائرس کے سبب امرناتھ یاترا کا انعقاد نہیں گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.