اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نےمرمو سے ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرایا۔
دفاعی ترجمان کے مطابق وائی کے جوشی نے راج بھون میں جی سی مرمو سے ملاقات کی اور اس دوران لائن آف کنٹرول، بین الاقوامی سرحد اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
وائی کے جوشی عسکریت پسندوں اور دراندازی کے خلاف کی جا رہی کاروائیوں کے بارے میں بھی بتایا کہ فوج کی جانب سے چوکسی جاری ہے اور ان کاروائی کے خلاف فوج تیار بیٹھی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر اور آرمی افسر نے جموں و کشمیر کی علاقائی سالمیت اور داخلی سلامتی کے تحفظ میں فوج کے کردار سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایل جی نے سرحدوں کے ساتھ مستقل نگرانی برقرار رکھنے اور جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ساتھ تعاون کو برابر رکھنے کو کہا۔
اس دوران جی سی مرمو نے سیکیورٹی فورسز کی ستائش بھی کی۔