ذرائع کے مطابق سرینگر کے کھنموہ ڈپو میں تعینات سدیپ بھگت سنگھ نامی ایک فوجی افسر نے سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گولیوں کی آواز سن کر کچھ فوجی اہلکار جائے مقام کی طرف بھاگے اور انہوں نے فوجی افسر کو خون میں لت پت پایا۔ اگرچہ افسر کو فوری طور اسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کی جانب سے اس ضمن میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔