فوج کی جانب سے تعمیر کیے گئے بیت الخلاء اور ٹیوب ویل کا افتتاح سرینگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کیا۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فوج کی 106پیرا یونٹ کے کمانڈنگ افسر کا کہنا تھا کہ ’’فوج ہمیشہ عوام کی بھلائی، تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہتی ہے۔‘‘
انکا کہنا تھا کہ مقامی آبادی، پنچوں اور سرپنچوں سے علاقے کی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی انہوں نے کھنموہ ہیلتھ سینٹر میں پانی کی دستیابی کے لیے ٹیوب ویل اور مرد و زن کے لیے بیت الخلاء تعمیر کرائے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج عوام کو راحت پہنچانے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔‘‘