ETV Bharat / state

'پاکستان کے کئی فوجی مارے گئے'

author img

By

Published : Oct 20, 2019, 9:48 PM IST

Updated : Oct 20, 2019, 10:01 PM IST

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے تصدیق کی کہ پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جموں و کشمیر کے تنگدھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں بھارتی فوج کی کارروائی میں 6 سے 10 پاکستانی فوجی ہلاک نیز ان کے تین کیمپ بھی تباہ ہوگئے۔

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت

فوجی سربراہ بپن راؤت نے صحافیوں سے کہا 'ہمیں اطلاع ملی تھی کہ سرحدی علاقہ میں عسکریت پسند کیمپوں کے نزدیک آرہے ہیں، گزشتہ ماہ ہم نے دیکھا کہ دراندازی کی متعددبار کوششیں ہوئی۔

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایل او سی پر جوابی کارروائی میں کم سے کم تین لانچ پیڈکو نشانہ بنایا، یہ کارروائی اتوار کی صبح پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھادند فائرنگ کے بعد کی گئی۔

سرینگر میں سرکاری ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے اپنے علاقہ سے ایل او سی کے قریب عسکریت پسندوں کے لانچ پیڈکو توپ خانہ سے نشانہ بنایا اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل نہیں ہوئے۔

فوج کے ایک ترجمان کے مطابق فائرنگ میں محمد صادق نامی ایک شہری ہلاک ہوگیا جبکہ زخمیوں کی شناخت محمدمقبول، محمدشفیع اور یوسف حامد کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے اس سے قبل کپوارہ میں تیتوال تنگ دھر سیکٹر میں سرحد پار سے گولے داغے اور خود کار ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں انہوں نے ایل او سی پر کل دیر رات چوکیوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ فوجیوں نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ صبح کی اولین ساعتوں تک جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ گولہ باری میں متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے کاروائی جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 20, 2019, 10:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.