ETV Bharat / state

OTT Platform Praises PM Modi کشمیر میں ویب سیریز کی شوٹنگ پر مودی کی ستائش

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 3:01 PM IST

فلاک نامی ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے کشمیر میں تفریحی سرگرمیاں خاص کر فلم، ویب سیریز شوٹنگ کے لیے ماحول کو سازگار بنانے پر وزیراعظیم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ OTT Platform Praises PM Modi

a
a
کشمیر میں ویب سیریز کی شوٹنگ پر مودی کی ستائش

سرینگر (جموں و کشمیر): سرخیوں کی زینت بننے والی اور وادی کشمیر میں شوٹ ہونے والی ویب سیریز ’’ارمان‘‘ جلد ہی منظر عام پر آ رہی ہے۔ ارمان ایک رومانوی کہانی ہے جو محبت، شادی اور دھوکہ دہی کے ہر پہلو کو چھوتی ہے۔ سرینگر کے چشمہ شاہی سے ڈل جھیل تک ’’ارمان‘‘ ویب سیریز کی شوٹنگ وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔ اس ویب سیریز میں زرینہ وہاب اور اشمیت پٹیل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ Web Series shooting in Kashmir OTT Platform Praises PM Modi

’ارمان‘ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سرینگر اور کشمیر میں شوٹ ہونے والی پہلی ویب سیریز ہے۔ ’فلاک‘ او ٹی ٹی کے سی او او (COO) عرفان مرازی سے فون پر بات چیت کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ ممبئی میں مقیم فلاک او ٹی ٹی کشمیر کے باشندوں کے لیے بہت سارے تفریحی پروگرام منظر عام پر لا رہا ہے، وہ نہ صرف کشمیریوں کے لیے نئی ویب سیریز بنائے گا بلکہ کشمیریوں کے لیے کشمیری زبان میں ڈب ہونے والا بین الاقوامی سینما بھی پیش کرے گا۔ ان دنوں فلاک او ٹی ٹی اردو اور پنجابی ویب سیریز پر بھی خصوصی کام کر رہا ہے، جو جلد ہی عوام کے سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ارمان کی شوٹنگ کے حوالہ سے کہا: ’’کشمیری فنکاروں نے اپنا بھرپور تعاون کیا اور مدد کے لیے آگے آئے۔ تمام کشمیری فنکاروں کا ماننا ہے کہ مودی جی کی مدد اور قیادت کے بغیر کشمیر میں تفریح کی سمت میں کچھ کرنا ناممکن تھا۔‘‘ Arman Web Series Shooting in Kashmir

فلاک او ٹی کے سی ای او (CEO) پریتی کمریا کا ماننا ہے کہ ’’کشمیری عوام کی مدد کے بغیر یہ ویب سیریز نہیں بن سکتی تھی۔ اس ویب سیریز کے لیے کشمیر انتظامیہ کا تعاون بہت ضروری تھا، انتظامیہ کا تعاون بے مثال ہے۔ وادی کشمیر جتنا خوبصورت ہے، وہاں کے لوگ اور ان کا نظریہ بھی اتنا ہی خوبصورت ہے۔‘‘Flock OTT Platform Thanks PM Modi

مزید پڑھیں: Film Shooting in Kashmir کشمیر میں فلموں کی شوٹنگ خوش آئند قدم

فلاک او ٹی کے ایم ڈی اور نامور اداکار وجیندر کمریا کا کہنا ہے کہ ’’کشمیر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ وہاں کے لوگ بہت باصلاحیت ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو کسی بھی قیمت پر سب کے سامنے لایا جانا چاہیے۔ ویب سیریز ’ارمان‘ کے ذریعے کئی کشمیری فنکار اور کشمیر کے چھپے فن کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.