ETV Bharat / state

سوئس سفارتخانہ کو کشمیری ایتھلیٹ عارف خان پر فخر - کشمیری ایتھلیٹ عارف خان سویٹزر لینڈ

کشمیر کے ایتھلیٹ عارف خان کو سوئس سفارت خانہ نے ہندوستان اورسوئٹزرلینڈ تعلقات کی 75 کامیابیوں کی کہانیوں میں سے ایک کے طور پر فخریہ پیش کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ذو القرنین زلفی کی رپورٹ۔

سوئس سفارتخانہ کو کشمیری ایتھلیٹ عارف خان پر فخر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 7:11 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک بین الاقوامی سطح کے اسکائیر، عارف خان، کو بھارت میں سوئس سفارت خانہ نے ’’سوئٹزرلینڈ اور بھارت کے درمیان کامیابی کی 75 کہانیوں‘‘ میں سے ایک کے طور پر پیش کیا ہے۔ خان کو یہ اعزاز ’’بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان 1948 سے جاری امن اور دوستی کے 75 سال‘‘ کے اعتراف میں انجام دی جا رہی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر دیا گیا ہے۔

کشمیری ایتھلیٹ عارف خان
کشمیری ایتھلیٹ عارف خان

عارف خان، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک ایتھلیٹ ہے جنہوں نے 2022 میں بیجنگ میں منعقد ہوئی سرمائی اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی اور اس مقابلے میں خان اپنے ملک کے لیے اسکینگ کے زمرے میں نمائندگی کرنے والے بھارت کے واحد کھلاڑی تھے۔ اس اعزاز کے ساتھ ہی وہ گل مصطفی دیو کے بعد دوسرے کشمیری ایتھلیٹ بن گئے جنہوں نے بھارت کے تاج میں ایک اور موتی کا اضافہ کیا۔

ا
ا

سوئس سفارت خانہ نے عارف خان کے کارناموں اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر سے تعلق رکھنے والا سوئس تربیت یافتہ اسکائیر عارف خان دبئی میں ایف آئی ایس انٹرنیشنل سکی ریس میں گولڈ (میڈل) جیت کر بین الاقوامی سکی مقابلہ جیتنے والا پہلا بھارتی سکئیر بن گیا۔‘‘ سفارتخانے نے خان کے حوالے سے مزید کہا کہ ’’امسال 9 نومبر کو خان نے دبئی میں ایف آئی ایس انٹرنیشنل سکی ریس میں پوڈیم کی سب سے اونچی چوٹی پر چڑھ کر بھارت کو ایف آئی ایس (انٹرنیشنل سکی اینڈ سنو بورڈ فیڈریشن) مقابلے میں اپنا پہلا گولڈ میڈل دلایا۔ خان نے بھارتی اسکیئنگ کی تاریخ کا ایک شاندار اور نیا صفحہ تحریر کیا اور بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں کو ایک قدم قریب لایا۔‘‘

ا
ا

مزید پڑھیں: Kashmiri Athlete Rizza Alee Appointed As Scott Ambassador: کشمیری ایتھلیٹ رضا علی سکاٹ ایمبیسڈر مقرر

کشمیری ایتھلیٹ عارف خان
کشمیری ایتھلیٹ عارف خان

سفارت خانے نے شاعرانہ انداز میں خان کی ابتدائی زندگی، محنت اور خوابوں کو بیان کرتے ہوئے کشمیر کو ’’بھارت کا سوئٹزرلینڈ‘‘ قرار دیا۔ سفارت خانے نے کہا: ’’اس (کشمیری) کی نیلی جھیلوں اور سرسبز پہاڑیوں کے ساتھ جو برف پوش پہاڑوں سے گھری ہوئی ہیں، کشمیر کو اکثر ’بھارت کا سوئٹزرلینڈ‘ کہا جاتا ہے۔ خان کے والد نے 1976 میں گلمرگ کی پہلی اسکی شاپ کی شروعات کی تھی۔ خان تقریباً پر اسکی پر ہی پیدا ہوا اور بارہ سال کی عمر میں اس نے اپنا پہلا قومی مقابلہ جیتا تھا۔ پھر بین الاقوامی اسکیئر بننے کا ان کا خواب انہیں الپس تک لے گیا اور خان بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ تربیت کے لیے خاص طور پر سوئٹزرلینڈ آیا۔‘‘

کشمیری ایتھلیٹ عارف خان
کشمیری ایتھلیٹ عارف خان

خان 2018 سے سال میں چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے اٹلی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ میں تربیت اور مقابلہ کے لئے گزارتا ہے۔ سوئس سفارت خانے کی کامیابی کی 75 کہانیوں میں سے وہ 44ویں نمبر پر ہے۔ سفارت خانے نے اس بات فخر کیا کہ خان کو سوئس اسکی فیڈریشن کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا: ’’خان فخر کے ساتھ سوئس اسکی (سٹاکلی) کا استعمال کرتے ہیں اور وربئر، سینٹ مورٹز، زرمٹ اور ساس فیس کو اسکینگ کے اپنے پسندیدہ مقامات کے طور پر شمار کرتے ہیں۔ 33سالہ عارف نے پانچ الپائن ورلڈ سکی چیمپئن شپ اور کئی قومی اور علاقائی ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ہے۔

"خان دو مختلف کھیلوں، جوائنٹ سلیلوم اور سلیلم میں حصہ لینے والے پہلے بھارتی ایتھلیٹ تھے اور بیجنگ میں 2022 کے سرمائی اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے بھارت کے پہلے ایتھلیٹ تھے۔ خان، جولائی میں زخمی ہونے کے بعد اس موسم سرما میں سوئٹزرلینڈ واپس آئیں گے۔‘‘ سوئس سفارت خانے نے مزید کہا کہ ’’خان گلمرگ کو عالمی اسکینگ کے نقشے پر لانے، مزید تمغے جیتنے، سخت تربیت کرنے اور میلان میں 2026 کے سرمائی اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.