ETV Bharat / state

Aptech Engagement Issue جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ایپ ٹیک معاملے پرعرضی کو سنگل بینچ کے پاس واپس بھیج دیا - جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے خلاف احتجاج

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ایپ ٹیک کے ذریعے نوکریوں کے امتحانات منعقد کرانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی شنوائی کے دوران اسے سنگل بینچ کو بھیج دیا ہے۔ اس کیس کی اگلی شنوائی پانچ اپریل کو ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 9:16 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ سے جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے ممبئی نشین کمپنی ایپ ٹیک کے ذریعے نوکریوں کے امتحانات منعقد کرانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی تازہ عرضی کی شنوائی کرنے کو کہا ہے۔سنگل بینچ نے پہلے معاہدہ منسوخ کر دیا تھا لیکن ڈویژن بینچ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عبوری ہدایات کو برقرار رکھا۔ ڈویژن بینچ نے معاملے پر نئے سرے سے غور کرنے کے لئے عرضی کو دوبارہ عدالت میں بھیج دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ہم اس مقدمے پر بحث کئے بغیر عرضیوں کو نمٹانے اور معاملے کا نئے سرے سے فیصلہ کرنے کے لئے رٹ پٹیشن کو عدالت میں واپس بھیجنا مناسب سمجھتے ہیں۔

ڈویژن بینچ نے جواب دہندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اندر رٹ پٹیشن پر اعتراضات، جوابات داخل کریں۔رجسٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پانچ اپریل کو سنگل جج کے سامنے عرضی کی فہرست بنائے۔سنگل جج سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ عرضی کا حتمی فیصلہ لے اور یہ کہ اس وقت تک عبوری ہدایت مورخہ نو دسمبر نافذ العمل رہے گی۔ بتادیں کہ نو دسمبر کو ڈویژن بینچ نے عبوری ہدایات جاری کیں کہ سروسز سلیکشن بورڈ جونیئر انجینئر اور سب انسپکٹر کے بھرتی عمل کو جاری رکھے، تاہم عدالت کی جانب سے مزید احکامات جاری ہونے تک نتائج کو ظاہر نہ کریں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں پچھلے تین روز سے امیدواروں کا احتجاج لگاتار جاری ہے۔

مزید پڑھیں: JKSSB Chairman Press Conference شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں: جے کے ایس ایس بی چیئرمین

امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ ایپ ٹیک نامی کمپنی کا کنٹریکٹ ختم کیا جائے کیونکہ مذکورہ کمپنی بھرتی گھوٹالوں میں ملوث ہیں اور ملک کی مختلف ریاستوں میں اس کو بلیک لسٹ قرار دیا گیا ہے۔ سروسز سلیکشن بورڈ کے چیرمین نے جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ایس آر بی مختلف اسامیوں کو پر کرنے کی خاطر شفاف طریقے سے امتحانات منعقد کرنے کی پابند ہے، لہذا اس حوالے سے امیدواروں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ نے امتحانات کو شفاف طریقے سے منعقد کرنے کی خاطر سبھی انتظامات مکمل کئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.