ETV Bharat / state

مرحوم صحرائی کے کووڈ متاثرہ اسیر فرزندان کی رہائی کا مطالبہ - میر واعظ محمد عمر فاروق

علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مرحوم محمد اشرف صحرائی کے کووڈ متاثرہ فرزندان سمیت دیگر دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرحوم صحرائی کے کووڈ متاثرہ اسیر فرزندان کی رہائی کا مطالبہ

author img

By

Published : May 28, 2021, 7:57 PM IST

علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس نے تحریک حریت کے سابق چیئرمین مرحوم محمد اشرف صحرائی کے دنوں فرزندان - مجاہد اشرف صحرائی اور رشید اشرف صحرائی - کے قید میں کووڈ مثبت پائے جانے پر فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حریت کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مرحوم اشرف صحرائی کے فرزندان کی بگڑتی صحت کی صورتحال اور سلامتی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے حریت نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں بہتر علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ مرحوم محمد اشرف صحرائی کے دونوں فرزندان دیگر سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کی طرح اس وقت قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مجاہد اور رشید کے والد علیحدگی پسند رہنما مرحوم محمد اشرف صحرائی ادھپور جیل میں قید تھے جس دوران انکی بگڑتی صحت کے بعد انہیں جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا جہاں انکی موت واقع ہو گئی۔

جاری کردہ بیان میں حریت کانفرنس نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر تمام کشمیری سیاسی قیدیوں - جو جموں و کشمیر سمیت ملک کی دیگر جیلوں میں قید ہیں - کو رہا کریں۔ وہیں انہوں نے حریت کانفرنس کے چئیرمین میر واعظ محمد عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی کو بھی ختم کرنے کی اپیل دہرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.