ETV Bharat / state

Anti-encroachment campaign بانہال میں مکمل بند کے بیچ 45 دکانیں سیل، میڈیکل شاپ اور شیڈ منہدم

بانہال علاقے میں اتوار کی صبح ضلعی انتظامیہ نے زا ئد از 45 دکانوں کو سیل کیا جبکہ ایک میڈیکل شاپ اور شیڈ کو منہدم کیا گیا۔

Anti-encroachment campaign
Anti-encroachment campaign
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 11:45 AM IST

جموں، مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں اتوار کی صبح ضلعی انتظامیہ نے زا ئد از 45 دکانوں کو سیل کیا جبکہ ایک میڈیکل شاپ اور شیڈ کو منہدم کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری اراضی پر دکانوں کو غیر قانونی طورپر تعمیر کیا گیا تھا لہذا سبھی دکانوں کو سیل کرکے اُنہیں ایم سی بانہال کی تحویل میں دیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح بانہال میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہسپتال گلی کے اندر سٹیٹ لینڈ پر تعمیر کئے گئے 45 دکانوں کو سیل کیا ۔معلو م ہوا ہے کہ تحصیلدار کی سربراہی میں محکمہ مال کی ٹیم نے پولیس کی بھاری تعیناتی کے بیچ ایک میڈیکل شاپ سمیت دو ڈھانچوں کو منہدم کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال کی ہسپتال گلی میں سرکاری اراضی پر دکانیں تعمیر کی گئی تھیں جنہیں سیل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زا ئد از 45 دکانوں کو میونسپل کمیٹی بانہال کی تحویل میں دیا گیا اور ان دکانوں کے ساتھ کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔دریں اثنا بانہال میں انہدامی کارروائی کے پیش نظر مارکیٹ سنسان اور بازار ویران دکھائی دے رہے تھے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر بانہال میں پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سرکاری لینڈ کو باز یاب کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے اور ابھی تک ہزاروں کنال اراضی کو تحویل میں لیا گیا ۔

مزید پڑھیں:Demolition Drive in Tral: ترال میں انہدامی کارروائی، درجنوں ڈھانچے منہدم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.