ETV Bharat / state

کوروناوائرس: کشمیر میں ایک اور متاثر شخص کی موت - kashmir

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور معمر شخص کی موت واقع ہونے کے ساتھ ہی اس مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

covid death
کوروناوائرس: کشمیر میں ایک اور متاثر شخص کی موت
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 3:16 PM IST

Updated : Apr 17, 2020, 3:21 PM IST

سکمز (SKIMS) بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ معمر شخص کی کووڈ 19 کی تشخیص ہونے کے بعد 2 اپریل کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مذکورہ شخص شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے آرمپورہ علاقے کے رہنے والے تھے۔

ڈاکٹر ریاض کا کہنا ہے کہ فوت شدہ شخص کی عمر 70 برس سے زائد تھی اور وہ دیگر عارضوں میں بھی مبتلا تھے۔

غور طلب ہے کہ کورونا وائراس سے جموں و کشمیر میں اس سے قبل چار مثبت پائے گئے افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق مرنے والے سبھی افراد دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔

جموں وکشمیر میں کووڈ 19 میں مثبت پائے گئے افراد کی تعداد 314 پہنچ چکی ہے جبکہ 55 ہزار سے زائد افراد نگہداشت میں ہیں۔

Last Updated : Apr 17, 2020, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.