ETV Bharat / state

بیرونی ریاست سے کشمیری طلبا کا دوسرا گروپ کشمیر پہنچا - کورونا وائرس

کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر بیرونی ریاست سے طالب علموں کو واپس بھارت میں لایا گیا تھا اور اس کے بعد ملک میں مختلف جگہوں پر قائم قرنطینہ سینٹرس میں ان طالب علموں کو رکھا گیا ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 4:34 PM IST

بیرون ممالک کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے 270 سے زائد کشمیری طلباء جو عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر وطن واپسی کے بعد راجستھان کے شہر جیسلمیر میں ایک مہینے سے زیادہ عرصے تک قرنطنیہ میں رہ رہے ہیں۔

راجستھان کے جسلمیر میں قرنطینہ میں رہ رہے ان طالب علموں میں سے 52 طلبا کشمیر پہنچے ہیں، بیرونی ریاست سے کشمیر لوٹے طالب علموں کا یہ دوسرا گروپ ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر کے مطابق 'جیسلمیر میں بھارتی فوج کے قرنطنیہ مرکز میں رکھے گئے کشمیری طلبہ میں سے 52 کو آج بھارتیہ فضائیہ کے ہوائی جہاز کے ذریعے وادی کشمیر لایا گیا۔ چند روز قبل پہلا قافلہ یہاں لایا گیا تھا آج دوسرا آیا اور آنے والے دنوں میں تمام طلبہ کو یہاں لایا جائے گا'۔

ان کا مزید کہنا تھا ' یہاں پہنچنے کے بعد طلباء کو ان کے گھر روانہ کیا گیا کیونکہ ان سب کے پاس کرونا وائرس ٹیسٹ میں منفی ہونے کی سرٹیفکیٹ موجود تھی'۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 14 تاریخ کو تقریبا 276 طلبا جو ایران میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے انہیں وہاں سے ملک لانے کے بعد راجستھان کے کئی قرنطنیہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔ ان میں سے 100 ایران سے آئے ہوئے طلباء جیسلمیر میں آرمی ویلنس سینٹرمیں رکھے گئے ہیں جبکہ دیگر جودھپور میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.