جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بلند پایہ ولی کامل حضرت احمد صاحب تاربلی ؒ کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس دوران ان کے آستانہ عالیہ پر واقع تاربل عیدگاہ سرینگر میں گزشتہ رات بھر اذکار اور خطبات کا اہتمام کیا گیا، جبکہ آج دن بھر ہزاروں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔
اس موقع پر علمائے کرام نے حضرت احمد صاحب تاربلی ؒکے کمالات پر روشنی ڈالی اور ان کے نقشہ قدم پر چلنے کی تلقین کی۔