ETV Bharat / state

Tribute to Hazrat Amir Kabir (RA): انجمن نصرة الاسلام سرینگر کا حضرت امیر کبیرؒ کو خراج - شاہ ہمدان اہم خبر

حضرت امیر کبیر نے ختلان ایران سے کشمیر تک غیر معمولی پُر مشقت اور جدوجہد کے بعد سفر کرکے اہل کشمیر کو دین حق کی طرف عملاً دعوت دی اور اہلیان کشمیر نے حضرت امیر کبیرؒ کی آواز پر لبیک کہا۔Hazrat Mir Syed Ali Hamdani

anjuman-e-nusra-ul-islam-srinagar-pays-tribute-to-hazrat-amir-kabir-ra
انجمن نصرة الاسلام سرینگر کا حضرت امیر کبیرؒ کو شاندار خراج
author img

By

Published : Jul 5, 2022, 8:38 PM IST

سرینگر: انجمن نصرة الاسلام سرینگر نے اپنی اور نظر بند صدر انجمن میر واعظ محمد عمر فاروق کی جانب سے اہل کشمیر کے سب سے بڑے محسن سید السادات امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے عرس پاک کے موقع پر ان کی گراں قدر دینی، دعوتی، تصنیفی اور اصلاحی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔Hazrat Amir Kabir (RA)

انجمن کی طرف سے جاری ایک بیان میں حضرت شاہ ہمدانؒ کو حقیقت، معرفت، صداقت،امانت، د یانت اور ولایت کا تاجدار بتاتے ہوئے انہیں کشمیریوں کا حقیقی معنوں میں ایک عظیم محسن اور مشفق ومربی قرار دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حضرت امیر کبیرؒ نے ختلان ایران سے کشمیر کا غیر معمولی پُر مشقت اور جدوجہد کے بعد سفر کرکے اہل کشمیر کو دین حق کی طرف عملاً دعوت دی اور اہالیان کشمیر نے حضرت امیر کبیرؒ کی آواز پر لبیک کہا۔

انجمن نے کہا کہ یہ حضرت شاہ ہمدانؒ کی ایمانی قوت اور اعلیٰ روحانیت کا کرشمہ اور اعجاز تھا کہ ان کے صرف تین تبلیغی دوروں کے نتیجے میں پوری وادی کشمیر میں ہمیشہ کے لیے ایمان ،اسلام اور اخلاق کی بہاریں سایہ فگن ہوئیں اور کشمیر کی تاریخ ہی نہیں بلکہ تقدیر بھی ہمیشہ کے لیے بدل کر رہ گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ حضرت شاہ ہمدانؒ کی عظیم شخصیت کی بدولت نہ صرف اہل کشمیر کو اسلام کی بے بہا دولت ملی بلکہ ان کے طفیل یہاں صنعت و حرفت، فنکاری اور دستکاری کے بے شمار دروازے کھل گئے اور معاشی میدان میں بھی ایک خوشگوار انقلاب برپا ہو گیا اور اہل کشمیر ان صنعتوں کی بدولت عالمی سطح پر آگے بڑھنے لگے۔

مزید پڑھیں: ترال میں امیر کبیرؒ کا عرس منانے کا مطالبہ

انجمن نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدانؒ کا عرس منانے کا حق تبھی ادا کیا جاسکتا ہے جب حضرت کے دکھلائے ہوئے راہ حق اور قرآن و حدیث کی رہنمائی کو ہم سب اپنی زندگیوں لے لئے مشعل راہ بنائیں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنے کا عزم اور عہد کریں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.