ETV Bharat / state

Moulvi Farooq's Death Anniversary: مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق کی 32 ویں برسی پر قرآن خوانی - Anjuman Auqaf Jama Masjid

میرواعظ مولوی محمد فاروق کو 21 مئی 1990 کو نامعلوم بندوق برداروں نے نگین میں واقع ان کی رہائش گاہ پر گولیاں برسا کر قتل کر دیا تھا۔ مرحوم مولوی محمد فاروق حریت کانفرنس (ع) کے موجودہ چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق کے والد ہیں۔ وادی کشمیر میں انھیں 'شہید ملت' کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ Moulvi Farooq's Death Anniversary

Anjuman Auqaf Jama Masjid pays tribute to Mirwaiz Moulvi Farooq
مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 32 ویں برسی پر قرآن خوانی کا اہتمام
author img

By

Published : May 19, 2022, 8:08 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے انجمن کے بانی شہید ملت مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق کی 32 ویں برسی پر قرآن خوانی کا اہتمام کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق اور دیگر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی ایک پر وقار تقریب میرواعظ منزل پر منعقد کی گئی، جس میں وادی کے سرکردہ علماء، مشائخ، ائمہ اور معزز اساتذہ و طلبا نے شرکت کی۔ Moulvi Farooq's Death Anniversary

مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 32 ویں برسی پر قرآن خوانی کا اہتمام

مرحوم کی مذہبی، دینی اور ملی خدمات کو یاد کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ شہید رہنما نے رکاوٹوں اور دشواریوں کے باوجود مسلسل تین دہائیوں تک دین اسلام کے آفاقی، انسانی اور انقلابی پیغام اور دعوت کو جموں وکشمیر کے گوشے گوشے میں عام کرنے کی جو انتھک کوششیں کیں وہ نہ صرف انتہائی لائق تحسین بلکہ ناقابل فراموش بھی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میر واعظ محمد فاروق مرحوم نے اپنی پرکشش اور دلآویز شخصیت اور داعیانہ کاوشوں سے جموں و کشمیر کے طول و عرض کے ساتھ ساتھ خاص طور پر مرکزی جامع مسجد سرینگر کے منبر و محراب سے قال اللہ وقال الرسولﷺکی منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام اور معاشرہ کے تئیں تحریر و تقریر کے ذریعے ایک فلاحی معاشرہ قائم کرنے کیلئے میں جو گراں قدر رول ادا کیا وہ ملت کشمیر کیلئے باعث فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Hurriyat Calls For Shutdown: حریت کی جانب سے 21 مئی کو ہڑتال کی کال

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے مطابق شہید رہنما نے انجمن کے تحت ایک اسلامک ریسرچ سنٹر، عظیم الشان لائبریری، مسافر خانہ، اور دینی درسگاہوں کے قیام کا جو خواب دیکھا تھا وہ نامساعد حالات اور ان کی ناگہانی شہادت کے سبب تشنہ تکمیل رہے تاہم موجودہ سربراہ انجمن میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق اللہ تعالیٰ کی مدد اور محب وطن کشمیریوں کے تعاون سے ان خاکوں میں رنگ بھرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میرواعظ مولوی فاروق کو 21 مئی 1990 کو نامعلوم بندوق برداروں نے نگین میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گولیاں برسا کر قتل کردیا تھا۔ مرحوم مولوی محمد فاروق حریت کانفرنس (ع) کے موجودہ چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق کے والد ہیں۔ دراصل 21 مئی 1990 کو میرواعظ مولوی محمد فاروق کی ہلاکت کے بعد 50 سے زائد سوگوار اُس وقت جاں بحق ہوئے تھے جب سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے مبینہ طور پر گوجوارہ کے مقام پر میرواعظ کے جلوس جنازہ میں شامل لوگوں پر گولیاں برسائیں تھیں۔ مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کو وادی کشمیر میں 'شہید ملت' کے لقب سے جانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.