ETV Bharat / state

اے ایم یو: دو کشمیری طلباء کے خلاف ایف آئی آر - kashmir coalition of civil society

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 2 کشمیری طلبا کے فیس بک پر پاکستان کی حمایت والے مواد کے خلاف دائیں بازو کے شدت پسند جماعت کے رہنما دیپک شرما نے ایف آئی آر ددج کراوئی ہے۔

دو کشمیری طلباء کے خلاف ایف آئی آر
دو کشمیری طلباء کے خلاف ایف آئی آر
author img

By

Published : May 29, 2020, 4:38 PM IST

اے ایم یو کے ثاقب رسول بھٹ اور شیخ عرفات نام کے دو طلباء نے فیس بک پر پاکستان کی حمایت میں کچھ مواد اپلوڈ کیا تھا جس میں لکھا تھا 'عید کا مطلب خوشیاں اور خوشیاں پاک ہیں' ( Eid means happiness and happiness is Pak)، ہندوستان کی عید تھی اس لیے جانے دیا پاکستان کی ہوتی تو منا لیتے'۔

اترولی کے سی او پرشانت کمار

یہ دو پوسٹ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء نے فیس بک پر کی تھی جس کے خلاف علی گڑھ میں اترولی کے ساکن دیپک شرما نے اترولی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

دیپک شرما کا الزام ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو کشمیری طلباء ثاقب رسول بھٹ اور شیخ عرفات نے فیس بک پر پاکستان کی حمایت اور بھارت کے خلاف عید کے تعلق سےپوسٹ کی تھی۔

دیپک شرما نے علی گڑھ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اے ایم یو کے ان سبھی طلباء کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جو پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ دیپک شرما کا تعلق دائیں بازو کے شدت پسند جماعت سے ہے۔

اترولی کے سی او پرشانت کمار نے بتایا کہ 'تھانہ اترولی میں دیپک نام کے شخص نے دو افراد ثاقب رسول بھٹ اور شیخ عرفات کے خلاف فیس بک پر پوسٹ کے خلاف شکایت در کروائی ہے جس کے بعد دفعہ 153 اے، 153 بی اور 66 ڈی کے تحت دونوں طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثاقب رسول بھٹ نامی طالب علم کی فیس بک آئی ڈی پر موجود اطلاع کے مطابق اس نے اے ایم یو سے بی اے، ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی میں انٹرن شپ کر رہے ہیں یعنی وہ اے ایم یو کے سابق طالب علم ہیں۔

ثاقب رسول بھٹ اور شیخ عرفات کے بارے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے فی الحال کسی بھی طرح کا بیان نہیں دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے دونوں یونیورسٹی کے طالب علم ہیں یا نہیں یہ معلومات حاصل کی جا رہی ہے جبکہ فیس بک کے مطابق یونیورسٹی سے بی اے، ایل ایل بی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.