ETV Bharat / state

امیت شاہ، جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے - کشمیر سیکورٹی صورتحال

Amit Shah to chair security review meeting ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت منگل کو نئی دہلی میں جموں و کشمیر پر منعقد ہونے والی سیکورٹی میٹنگ میں منوج سنہا، آر آر سوین کے علاوہ سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے افسران بھی شرکت کریں گے۔

امیت شاہ
amit shah
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 5:38 PM IST

سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے راجدھانی دہلی میں ایک اہم اور اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ منگل کو بعد دوپہر منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں، ذرائع کے مطابق، قانون و نظم کی صورتحال، سیکورٹ گرڈ کی فعالیت اور عسکری پسندی کے مکمل خاتمے کی عملی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میٹنگ میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکریٹری اتل ڈلو اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال، یونین ہوم سیکریٹری اجے بھلہ، ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو ٹاپن ڈیکا اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بارڈر سیکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرلز بھی موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں: JK Security Review Meeting جموں وکشمیر میں جی20 میٹنگ کو کامیابی سے منعقد کرنے کی وزیر داخلہ کی ہدایت

میٹنگ میں وزیر داخلہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کی عملی کارروائی، قانون و نظم کی صورتحال اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمات کا بھی جائزہ لیں گے۔ یاد رہے کہ وزیر داخلہ نے گزشتہ برس بھی جنوری کی 13تاریخ کو جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال پر ایک اہم ریویو میٹنگ کی صدارت کی تھی۔ اس میٹنگ میں انہوں نے حکومت کی عسکریت پسندی کے خلاف ’’زیرو ٹالرنس پالیسی‘‘ کو دوبارہ ایک نئی جہت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس میٹنگ کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر داخلہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کے خواہاں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.