ETV Bharat / state

Abaya controversy in Srinagar سرینگر میں جاری 'عبایہ' پر تنازعہ کے درمیان پرنسپل نے معافی مانگی - عبایہ پر تنازعہ کے درمینان پرنسپل نے معافی مانگی

سرینگر کے ویشوا بھارتی اسکول میں جاری 'عبایہ' تنازع کے درمیان اسکول پرنسپل نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے طالبات کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگی ہے۔ پوری خبر پڑھیں

سرینگر میں جاری 'عبایہ' پر تنازعہ کے درمینان پرنسپل نے معافی مانگی

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 9:30 PM IST

Updated : Jun 8, 2023, 10:12 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں سرینگر کے ویشوا بھارتی اسکول میں 'عبایا پہننے کی ممانعت' معاملے پر پرنسپل نے معافی مانگ لی ہے۔ پرنسپل نے اسکول میں ایک رنگ اور ایک ہی پیٹرن کا عبایا زیر تعلیم طالبہ کو پہنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وہیں اسکول پرنسپل نے ایک پریس ریلیز بھی جاری کیا ہے اور اس میں انہوں نے طالبات کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی بھی مانگی ہے۔

سرینگر میں جاری 'عبایہ' پر تنازعہ کے درمینان پرنسپل نے معافی مانگی
سرینگر میں جاری 'عبایہ' پر تنازعہ کے درمینان پرنسپل نے معافی مانگی

دراصل طالبات کے ایک گروپ نے جمعرات کو ویشو بھارتی گرلز اسکول کے باہر احتجاج کرتے ہوئے الزم لگایا کہ اسکول کے حکام انہیں عبایا پہنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ طالبات کا الزام ہے کہ تعلیم میں بہترین مظاہرے کے باوجود اسکول کی پرنسپل نے انہیں اسکول چھوڑنے یا عبایا پہنے کو ترک کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لیکن اسکول کی طالبات کے ہدایت پر سخت مزاحمت اور احتجاج کے بعد پرنسپل، سرپرستوں اور طالبات کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی اور میٹنگ میں ایک معاہدے ہوا۔ طے پائے گئے معاہدے میں ایک رنگ اور ایک ہی طرز کا عبایا پہن کر اسکول آنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وہیں ویشو بھارتی ہائر سیکنڈری اسکول کی پرنسپل نے اس تنازعے کے بعد ایک پریس ریلیز جاری کیا اور اس میں انہوں نے طالبات کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معاف بھی مانگی ہے۔ سرینگر کے رعناواری واری علاقے میں ویشوا بھارتی ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبات نے اسکول انتظامیہ کے خلاف اس وقت زبردست احتجاج کیا جب اسکول انتظامیہ نے طالبات کو اسکول احاطے میں 'عبایہ' پہن کر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

احتجاجی لڑکیوں نے اسکول پرنسپل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مذکورہ پرنسپل کے حکم کے مطابق اسکول احاطے میں "عبایہ "پہن کر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اسکول میں زیر تعلیم طالبات نے پرنسپل کے رویے پر سخت ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar School Hijab Ban ویشوا بھارتی اسکول میں 'عبایا پہننے کی ممانعت' پر طالبات کا احتجاج

Last Updated : Jun 8, 2023, 10:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.